?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگرامن واستحکام ہوتا ہے تو اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا اور افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حال ہی میں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کے دورے سے وطن واپس پہنچے جہاں انہون نے اپنے دوروں کے دوران ان ممالک کے سربران اور وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران انہیں افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
ہفتہ کو افغانستان کی صورتحال پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نےکہا کہ مجھے چار ملکی دورے کے دوران قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر جاننے کا بھی موقع ملا اور ہمسایہ ممالک کی سوچ حقیقت پسندانہ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہوں گے جبکہ افغانستان میں امن و استحکام کے نتیجے میں پورا خطہ مستفید ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ امن چاہتےہیں، وہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لیکن ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے اس کو دہرانا نہیں چاہیے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف ہوئی اور کابل میں جاری انخلا کے عمل میں بھی پاکستان مختلف ممالک کے سفارتی عملے کو نکالنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان پر لوگ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نےکہا کہ افغانستان میں امن خراب کرنے والوں میں بھارت سرفہرست ہے جو پاکستان کے خلاف منفی حرکتیں کر رہا ہے۔
انہوں نے نے کہا کہ بھارت نے مختلف گروپس کو دہشت گردی کے لیے جوڑا اور وہ خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، خدشات موجود ہیں اور ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا ہم نے افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند نہیں کیا اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری گزشتہ روز برطانیہ کے وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر بات چیت ہوئی اور انہیں پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے بھی کہا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا منی لانڈرنگ کے لیے رونالڈو کے ساتھ معاہدہ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: اخبارات اور بین الاقوامی میڈیا نے ایک بار
جنوری
عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا، پارٹی کو 5 اگست تک تیزی لانے کی ہدایت کردی
?️ 8 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے
جولائی
بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں
فروری
عراقی اسلامی مزاحمتی کا شہر حیفا پر ڈرون حملہ
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمت نے آج جمعرات کو ڈرون کے ذریعے مقبوضہ
فروری
واشنگٹن کے مطابق ایرانی کشتیاں امریکی جنگی جہازوں کے قریب پہنچتی ہوئیں
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے منگل کی صبح دعویٰ کیا کہ
جون
ڈیرہ اسمعٰیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل
فروری
اللہ سے پوری امید ہے یہ کیس جیتوں گا، میں عمرے پر جاؤں گا۔ شیخ رشید
?️ 22 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ
دسمبر
چلی کے صدر: اسرائیل غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کر رہا ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے اپنے ایک بیان میں
جون