اسلام آباد: پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد پاسپورٹ کے حصول کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، کئی افراد کو پاسپورٹ ملنے میں 2 ماہ تک تاخیر کا سامنا ہے، حکام کے مطابق اس کا پروسسینگ ٹائم 21 دن ہے۔

پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دینے والوں میں غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ اور بیرون ملک کام کے لیے جانے والے افراد اور مریض بھی شامل ہیں، جنہیں بیرون ملک فوری طبی علاج کی ضرورت ہے۔

’ارجنٹ‘ فیس ادا کرنے کے باوجود بہت سے افراد پاسپورٹ کے حصول کے لیے مہینوں سے انتظار کر رہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی، طویل تاخیر نے بہت سے لوگوں کی مایوسی اور پریشانی کو بڑھا دیا ہے، جس سے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل میں اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

اس تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویٹ کرنے والے عبداللہ بھی متاثر ہونے والے افراد میں شامل ہیں، نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے 8 اپریل کو پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست جمع کرائی اور اسلام آباد پاسپورٹ آفس نے ایک رسید جاری کی جس میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ 6 مئی (21 دنوں میں) تک تیار ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن 67 دن گزرنے کے باوجود مجھے اب تک پاسپورٹ نہیں مل سکا ہے، میں نے حال ہی میں قطر میں انٹرویو کا موقع گنوا دیا کیونکہ میرے پاس درست پاسپورٹ نہیں تھا، جب میں نے پاسپورٹ آفس کے اہلکار سے رابطہ کیا، تو انہوں نے اضافی فیس کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سے صرف ایک ہفتے میں عمل مکمل ہو جائے گا۔

ایک سرکاری کالج کے لیکچرار عمران شہزاد مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید تھی کہ میں اپنا تحقیقی مقالہ یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن امریکا کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں پیش کروں گا، کمیٹی نے مجھے ویزا کے حصول کے لیے لیٹر جاری کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم 4 اپریل کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے 21 دنوں کے وعدے کے باوجود میں ابھی تک اس کا انتظار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ملے لیکن وہ انہیں کوئی ڈیلیوری کا وقت نہیں بتاسکے، امریکا میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوتی لیکن اب میرا ایک تحقیقی مقالہ پیش کرنے کا خواب ادھورا دکھائی دیتا ہے جس پر میں نے کئی مہینوں تک انتھک محنت کی ہے۔

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی امید رکھنے والے طالب علم کاشف نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مالی مشکلات کے باوجود بیرون ملک میری تعلیم کے لیے ایک ایک پیسہ بچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عام فیس کے ساتھ پاسپورٹ کے لیے درخواست دی، فوری فیس ادا کرنے کے بجائے پیسے بچانے کا انتخاب کیا، اور امید تھی کہ تین ہفتوں میں پاسپورٹ مل جائے گا، تاہم اب تین ماہ سے زائد کی تاخیر ہو چکی ہے، جس سے میرے منصوبے خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

پاسپورٹ آفس کے ایک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پہلے ہی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹس کی چھپائی تیز کریں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی

میکرون یورپی یونین سے پیرس کے اخراج کے خواہاں

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں روسی اسپوٹنک نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون

آئی اے ای اے اور اسرائیلی حملہ؛رافائل گروسی کی دوہری پالیسی 

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:آئی اے ای اے پر الزام کہ وہ اسرائیل کے

صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے

مبینہ کرپشن ریفرنس: انکوائری رپورٹ فراہمی کیلئے پرویز الہیٰ و دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے نیب ریفرنس میں

غزہ میں بین الاقوامی پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے: وزیر خارجہ

?️ 21 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر خارجہ

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص

بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی

?️ 24 مئی 2021ڈھاکا (سچ خبریں) حال ہی میں بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے