?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے مسلسل دوسرے سال مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے لیے کسی نئی بڑی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کیا۔
ایک طرف پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حال ہی میں وفاقی حکومت سے شہر کی بہتری کے لیے جامع پیکیج کا مطالبہ کیا تو دوسری جانب ان کی اپنی ہی جماعت نے اپنے 30 کھرب 65 ارب روپے کے صوبائی بجٹ میں ملک کے تجارتی دارالحکومت کو نظر انداز کر دیا۔
دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ کراچی کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں حکومت سندھ کی جانب سے ’کراچی سٹی کے لیے میگا اسکیموں‘ کی مد میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کی کوئی نئی اسکیم نہیں ملی۔
صوبائی حکومت نے مالی سال بجٹ 25-2024 میں کراچی میں جاری 11 میگا اسکیموں کے لیے ایک ارب 39 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
مالی سال بجٹ 25-2024 میں سب سے زیادہ ایک ارب روپے کورنگی کاز وے کی تعمیر کے لیے مختص کیے گئے ہیں، اس کے بعد ایم 9 سے تھڈو نالہ براستہ مہران ڈرین کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
اس کے علاوہ کلفٹن میں نہر خیام کی بحالی، رزاق آباد سے شیدی گوٹھ پاور ہاؤس تک سڑک کی بحالی اور اسے چوڑا کرنے، سچل گوٹھ مین روڈ کی تعمیر، ناصر بروہی ہوٹل سے مبارک ولیج تک روڈ کی تعمیر اور منظور کالونی نالے کی مرمت کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)، گریٹر کراچی سیوریج پلان (ایس 3)، گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (ایس 3) (کے 4) جیسی طویل عرصے سے التوا کا شکار اسکیموں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت کوئی نئی ترقیاتی اسکیم نہیں ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ ہماری جماعت کو بجٹ دستاویزات بہت تاخیر سے ملیں، اس وجہ سے احتجاج درج نہیں کرایا جا سکا جب کہ جماعت اسلامی نے کراچی کو بجٹ میں نظر انداز کرنے پر پیپلز پارٹی کی مذمت کی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ یہ تشویشناک اور افسوسناک بات ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میگا سٹی میں کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے میں ناکام رہی جبکہ جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کرنے میں بھی ابہام ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی صوبے کے ٹیکس میں 95 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے لیکن جب ترقی کی بات آتی ہے تو پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس شہر کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے، کراچی سے حاصل ہونے والی آمدن کا 50 سے 60 فیصد اس کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر پر خرچ ہونا چاہیے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان صوبائی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، ہمارے ایم پی اے سندھ اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران بھرپور احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ چاہتی ہے اور وہ سندھ کے معاملے کو ’جمہوری طریقے سے‘ پیش کرے گی۔


مشہور خبریں۔
کیا شام کو تقسیم کرنے کا امریکی، صہیونی منصوبہ کامیاب ہوگا ؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار
مارچ
قیصریہ رہائش کے بعد یروشلم میں بھی نیتن یاہو کا گھر خالی
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ کے مطابق ڈرون کے ذریعہ قیصریہ کو
نومبر
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں داعش کے ممکنہ خطرے کے بارے میں اسلام آباد کے سیکورٹی تجزیہ کار کا بیان
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسلام آباد کے ایک سیکورٹی تجزیہ کار نے ملک کے
جون
تمام ممالک اپنے شہرکے داعشیوں کے کو واپس لیں: عراقی وزیر خارجہ
?️ 12 مئی 2022عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے مراکش میں داعش کے خلاف بین
مئی
موجودہ جنگ خطے کے ساتھ کیا کرے گی؟ جہاد اسلامی
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سکریٹری جنرل محمد الهندی
اکتوبر
بنوں میں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، 5 اہلکار زخمی
?️ 2 ستمبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایف سی
ستمبر
جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی
?️ 13 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن
جون
صہیونیوں کو اب بھی الاقصیٰ طوفان آپریشن کا خوف
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم کے رپورٹ مطابق قدس مرکز برائے خارجہ اور
فروری