کون ہو گی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی

کون ہو گی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی

?️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی بننے جا رہی ہے،آج پی ٹی آئی پارلیمنٹری پارٹی بھی بن گئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر الیکشن کمیشن نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جن 39 ارکان کو ڈکلیئر کیا گیا تھا، ان کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی

انہوں نے مزید کہا کہ باقی 41 میں سے 40 ارکان کے بیان حلفی جمع کروائے جا چکے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کی بھی توثیق کر دی ہے۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن جلد ہی ان کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ پنجاب کے 107، خیبر پختونخوا کے 91، اور سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی اپنے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کل الیکشن کمیشن میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جمع کروا دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمان کے باہر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے، یہ بھوک ہڑتال پرامن احتجاج کا حصہ ہے جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جاری رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخالفین پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی باتیں کرتے تھے، لیکن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ملک بھر سے اپنے اراکین اسمبلی کی تصدیق کر لی ہے اور ہم ایک بار پھر چاروں ایوانوں میں پارلیمانی پارٹی کے طور پر ابھریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بھی ہمارے اراکین کے گھروں پر تالے لگوائے جا رہے ہیں اور لاقانونیت کے اس دور میں ہمارے اراکین کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عدلیہ سے درخواست کی کہ اب آپ ازخود نوٹس لے لیں۔

مزید پڑھیں: کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے اراکین کے خلاف راتوں رات اینٹی کرپشن کے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ ختم کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل

کیا صیہونی حزب اللہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: میدانی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی محاذ پر حزب

نواز شریف اور آصف زرداری کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کیا ہوگی؟ سابق وفاقی وزیر کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف پر

غزہ کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی مکمل نسل

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 17 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت

یورپ کو سخت سردی کے موسم کا سامنا ہوگا: امریکی تجزیہ کار

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں:امریکی سیاسی و اقتصادی تجزیہ کار پال کریگ رابرٹس نے کہا

ایرانی میزائل اردن میں امریکی اڈے پر براہ راست جا لگا: صیہونی میڈیا

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل اردن میں

مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے