اسلامو فوبیا سے متعلق وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لانے لگیں

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں اس حوالے سے  وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھائی تو کہا گیا تقریروں سے کیا ہوتا ہے، آج روس سے کینیڈا تک اس کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں، معاون خصوصی شہباز گل نے کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے بارے میں بیان کو ہوا کا خوش گوار جھونکا قرار دیا، کہا جب ایک سچا عاشق رسول ﷺ کی حرمت کی اذان دے تو یہ کیسے ممکن ہے اس کا اثر نہ ہو۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کے سدباب کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے روسی صدر پیوٹن کے بعد کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے بارے میں بیان کو ہوا کا خوش گوار جھونکا قرار دیا جس کا آغاز وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھ، انھوں نے کہا عمران خان صرف پاکستانی عوام ہی نہیں پوری مسلم اُمّہ کے رہنما ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر لکھا وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام عالم اب آواز اٹھا رہی ہیں، اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:    غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقے کے خلاف صیہونی

طالبان کا امریکی فوجی انخلا کے بارے میں بیان

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اگر متفقہ ڈیڈ لائن کے

پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ

?️ 15 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا، وزیر اعظم

?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے

امریکی پابندیاں کیوبا کی معاشی ناکہ بندی کو جائز قرار دینے کا ایک ذریعہ ہیں:کیوبا

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ نے ہوانا پولیس اور مسلح افواج کے

اسرائیل شام کے بارے میں اپنی پالیسی بدل رہا ہے: صیہونی ذرائع

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:  صہیونی ریجیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 13 نے اسرائیلی

غزہ کے صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور شخصیت کشی کرنے سے نیتن یاہو کا مقصد کیا ہے؟

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا پر کیچڑ اچھالنے کا منصوبہ 126

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے