رواں مالی سال حکومت پر بینکوں کا قرضہ 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت نے ایک ہزار 500 ارب روپے کا قرض واپس کرنے کے بعد کمرشل بینکوں سے قرض لینے میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو مئی کے اوائل تک 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں جولائی تا دسمبر حکومت نے کمرشل بینکوں کو ایک ہزار 541 ارب روپے کا قرض واپس کیا، جو کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے مقرر کردہ مالی خسارے کی حد کے اندر رہنے کی محتاط پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ امدادی ادارے سے مزید مالی معاونت جاری رکھی جا سکے۔

حکومت کی جانب سے قرضوں کی واپسی کا یہ رجحان پچھلے سال کے رجحان سے بالکل مختلف تھا، جب اسی مدت کے دوران حکومت نے 3 ہزار 744 ارب روپے کا خالص قرض لیا تھا، قرضوں کی یہ واپسی نیا رجحان ثابت ہوئی، حکومت کئی سال سے مسلسل خالص قرض دہندہ رہی ہے۔

مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں قرضوں کی واپسی کی بڑی وجہ اسٹیٹ بینک سے 2 ہزار 700 ارب روپے کے منافع کی صورت میں حاصل ہونے والی زبردست لیکویڈیٹی تھی۔

اس بھاری مقدار میں دستیاب نقدی نے معاشی منتظمین کو قلیل المدتی ملکی قرضے کم کرنے میں مدد دی، اور وہ اس حکمت عملی میں کامیاب رہے، اور مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ایک ہزار 500 ارب روپے کا قرض واپس کیا گیا۔

مالی سال کی دوسری ششماہی میں نقدی کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے حکومت نے دوبارہ بڑے پیمانے پر قرض لینا شروع کیا۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 9 مئی (مالی سال 25) تک مجموعی قرض 2 ہزار 690 ارب روپے رہا، جو کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران لیے گئے 6 ہزار 76 ارب روپے کے قرض سے کافی کم ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد سہیل کے مطابق مالی سال 25 میں پاکستان کا مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 5.4 سے 5.5 فیصد کے درمیان آ جائے گا، جو مالی سال 24 میں 6.8 فیصد تھا، اور یہ 9 سال میں سب سے کم سطح ہو گی۔

مالی سال 24 میں قرضے لینا خاص طور پر مہنگا ثابت ہوا، کیوں کہ اس دوران شرحِ سود 22 فیصد تھی، جس نے نہ صرف معیشت کو نقصان پہنچایا بلکہ حکومت پر مہنگے قرضوں کا بوجھ بھی ڈال دیا۔

مالی سال 25 کے بجٹ میں حکومت نے سود کی ادائیگیوں کے لیے 9 ہزار 775 ارب روپے مختص کیے، جو کہ کل بجٹ آؤٹ لے 18 ہزار 870 ارب روپے کا تقریباً نصف ہے۔

مالیاتی شعبے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو خاص طور پر بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد بینکوں سے اضافی فنڈز کی ضرورت ہوگی۔

اعلیٰ سرکاری حکام نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ بجٹ (جو اب ایک ہفتہ تاخیر سے 10 جون کو پیش کیا جائے گا) میں دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا، اس سے یا تو آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا یا ایک بڑا مالیاتی خسارہ برداشت کرنے کا خطرہ مول لینا پڑے گا۔

مالی سال 25 کے لیے مجموعی مالی خسارہ 7 ہزار 283 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم، اخراجات میں اضافے کی وجہ سے یہ خسارہ مزید بڑھ سکتا ہے، اور آئندہ مالی سال میں اس سے بھی زیادہ خسارے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بینکاروں کا خیال ہے کہ حکومت مالی سال 26 میں کمرشل بینکوں پر شدید انحصار کرے گی، کیوں کہ محصولات میں کمی کا رجحان جاری ہے، اگلے سال کے دوران معاشی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے نہ ہی محصولات میں بڑا اضافہ دکھائی دیتا ہے۔

کمزور معاشی ترقی نے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کیا، اس کے باعث حکومت کو کسٹمز ڈیوٹی 19 فیصد سے کم کر کے 9.5 فیصد کرنی پڑی، اگرچہ اس سے کسٹمز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی ہوگی، مگر اس کا مقصد خام مال کی درآمدی لاگت کم کرنا اور معیشت کو متحرک کرنا ہے۔

حکومت نے مالی سال 25 کے لیے اپنی جی ڈی پی کی شرح نمو کی پیش گوئی بھی نظر ثانی کر کے اب 2.68 فیصد کر دی ہے، جو اصل ہدف 3.6 فیصد سے خاصی کم ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ عبوری اندازوں کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی عارضی وقفہ ہے، جنگ ختم نہیں ہوئی: مصری تجزیہ کار

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:مصری سماجی و سیاسی تجزیہ کار محمد سید احمد کا کہنا

صیہونی حکومت کے خلاف ہالینڈ کی کارروائی

?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:نیدرلینڈز (ہالینڈ) کی حکومت نے صیہونی آبادکاری بستیوں میں تیار

اقوام متحدہ کی ممالک سے جنرل سکریٹری کے لیے نامزدگیاں طلب

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ نے رکن ممالک سے 2027 کے لیے جنرل سکریٹری

پنجاب میں ضمنی انتخاب پرانی انتخابی فہرستوں پر کرانے کا فیصلہ

?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں آئندہ ضمنی

افغانستان میں سب سے زیادہ ہار بھارت کی ہوگی: وزیر اعظم

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا

صیہونیوں نے ٹرمپ سے کئی بار مدد مانگی؛امریکی ویب سائٹ 

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی خبری ویب سائٹ آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ

ایران نے امریکہ کے خلاف عاقلانہ مزاحمت کا مظاہرہ کیا: عمرو موسی

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:  عمرو موسی، سابق سیکرٹری جنرل عرب لیگ، نے خلیج فارس کے

وزیر داخلہ کا آزاد کشمیر میں انتخابات کے بارے میں بڑا دعوٰی

?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے