صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین،مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف،بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ شامل تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ پہلے ہی حلف اٹھا چکی ہے جس میں 31 وفاقی وزراء، 3 وزرائے مملکت اور3 مشیر کابینہ میں شامل تھے۔ نون لیگ کے 13 وفاقی وزراء، 2 وزیر مملکت اور 1 مشیر کابینہ کا حصہ جبکہ پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر ،1 وزیر مملکت اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔ جے یو آٖئی ف کے 4 وفاقی وزیر، ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزیر، بلوچستان عوامی پارٹی ، جمہوری وطن پارٹی اور ق لیگ کا ایک ایک وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہے، ایک مشیر کا عہدہ جہانگیر خان ترین گروپ کے عون عباس چوہدری کو دیا گیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ، مریم اورنگریب کو اطلاعات ،مفتاح اسماعیل کو خزانہ ،احسن اقبال کو منصوبہ بندی اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات، امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، طلحہ محمود سفیران، مفتی عبدالشکور کو مذہبی امور ، مولانا عبدالواسع کو ہاوسنگ اور مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات تعینات کیا گیا ہے۔

ایاز صادق کواقتصادی امور، خواجہ آصف کو توانائی، خورشید شاہ کو آبی وسائل، نوید قمر کو تجارت، عبدالقادر پٹیل کو وزیر برائے ہیلتھ ریگولیشن، شازیہ مری کووزیر بےنظیر انکم سپورٹ، مرتضیٰ محمود کو وزیر صنعت، شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی، ساجد طور کو اوورسیز پاکستانی، عباد بھائیو کو نجکاری، احسان مزاری کو بین الصوبائی روابط کا قلمدان دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کے لیے غزہ جنگ کے فوائد

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر

جرمن چانسلر کی نظر میں ایران جنگ کے اثرات

?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرٹس نے خبردار کیا ہے کہ ایران

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہید کا گھر تباہ

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں داخل ہونے

الاخبار کے ایڈیٹر کی شہید سید ہاشم صفی الدین سے آخری ملاقات؛ سید حسن نصراللہ جیسے تھے

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:لبنان کے روزنامه الاخبار کے ایڈیٹر ابراہیم امین نے سید هاشم

امریکی مالیاتی خدمات کا روس پر پابندیاں لگانے سے 17 بلین ڈالر کا نقصان

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:   فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی مالیاتی خدمات

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عرب حکام کو بھی حیرت اور تشویش

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے اعلیٰ حکام نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے ہاتھوں شامی گندم کی چوری

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:شام میں قابض امریکی افواج نے اس ملک کے شمال مشرقی

نیب کے الزامات بھی برطانوی اخبارات کی طرح ہیں: شہباز شریف

?️ 10 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے