?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم کی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں اس حوالے سے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھائی تو کہا گیا تقریروں سے کیا ہوتا ہے، آج روس سے کینیڈا تک اس کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں، معاون خصوصی شہباز گل نے کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے بارے میں بیان کو ہوا کا خوش گوار جھونکا قرار دیا، کہا جب ایک سچا عاشق رسول ﷺ کی حرمت کی اذان دے تو یہ کیسے ممکن ہے اس کا اثر نہ ہو۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کے سدباب کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے روسی صدر پیوٹن کے بعد کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے بارے میں بیان کو ہوا کا خوش گوار جھونکا قرار دیا جس کا آغاز وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھ، انھوں نے کہا عمران خان صرف پاکستانی عوام ہی نہیں پوری مسلم اُمّہ کے رہنما ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر لکھا وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام عالم اب آواز اٹھا رہی ہیں، اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی شہری گرفتار
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
فروری
پاک افغان سرحد کی بندش سے تجارت مفلوج، سیمنٹ، ادویات اور زرعی برآمدات سخت متاثر
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کی بندش نے دونوں ممالک
نومبر
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر کھڑے کئے سوال
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے
اگست
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری کی حد
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مارچ
آدھے گھنٹے کی نظربندی کے دوران ٹرمپ ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے نشاندہی کی کہ فلٹن جیل میں
اگست
چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فاکس بزنس سے بات کرتے ہوئے، باسنیٹ نے کہا کہ
مئی
وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت
?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے
جون
وزیر اعظم نے عالمی اسپورٹس ایوارڈ اپنے نام کر لیا
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قراردے دیا گیا
نومبر