?️
اسلام آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں بھی بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے این سی او سی کے مطابق کشمیر کے مختلف علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این سی او سی کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں خصوصاً وادی نیلم، مظفرآباد، باغ،شردھا حویلی اور کوٹلی میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں،شدید بارشوں کے باعث شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی الرٹ رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں میں اچانک بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے ، عوام اور متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کریں، نشیبی و خطرے سے دوچارعلاقوں سے دور رہیں۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کی ہے۔
این ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا ہےکہ عوام الناس ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔
مشہور خبریں۔
لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا اس ملک کی کابینہ تشکیل نہ پانے پر انتباہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک پارلیمنٹ ممبر نےاس ملک میں نئی حکومت کی
جون
اسرائیل پر ایران حملے کے بارے میں حماس کا کیا کہنا ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ قسام
اکتوبر
کورونا میں اپنے ملک کو بند نہیں کیا مجھ پر تنقید ہوئی اور لوگوں نے کہا کہ عمران ملک تباہ کر رہا ہے:وزیر اعظم
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے
مارچ
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
?️ 19 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سیالکوٹ
اپریل
عبرانی میڈیا: ایران کے ساتھ جنگ نے سمجھوتہ کے معاہدوں کو روک دیا ہے
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی
جون
کولوراڈو کے انتخابات میں ٹرمپ کی نااہلی کا کیا مطلب ہے؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک غیر معمولی فیصلے میں، کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے منگل
دسمبر
عراق میں امریکی سفیر یا جاسوس
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ کار نے واشنگٹن کے منصوبوں کو عملی جامہ
جون
دنیا افغانستان کو نہ بھولے:عالمی ادارہ صحت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:کابل میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے لو ڈوپنگ نے گزشتہ
جون