?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کا آؤٹ فلو رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں اس کی گزشتہ سال کی مالیت کے پانچویں حصے پر آگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے رپورٹ کیا کہ جولائی سے مارچ کے دوران آؤٹ فلو 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جس میں ایک سال قبل کے ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 81.6 فیصد یا ایک ارب 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
چونکہ زرمبادلہ کے کم ذخائر حکومت کے لیے ایک بڑا درد سر بنے ہوئے ہیں، مالیاتی شعبے کا خیال ہے کہ ملک کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر کو بچانے کے لیے جان بوجھ کر آؤٹ فلو کم کیا گیا۔
منافع کے آؤٹ فلو میں اس زبردست کمی نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو متاثر کیا ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران رقوم کی آمد 22.6 فیصد کم ہو کر ایک ارب 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔
خطے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سب سے کم شرح پاکستان کی ہے اور گزشتہ 3 برس سے رقوم کی آمد کم ہو رہی ہے، جو کہ مالی سال 20-2019 میں 2 ارب 60 کروڑ ڈالر سے مالی سال 2022 میں ایک ارب 90 کروڑ ڈالر تک کم ہوگئی۔
غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے محتاط ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ٹریژری بلز پر 22 فیصد منافع کے ساتھ مقامی بانڈز میں سرمایہ کاری کی جانب راغب نہیں ہو سکے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام شعبے زوال کا شکار نہیں تاہم منافع کا آؤٹ فلو انتہائی محدود تھا۔
جولائی تا مارچ کے دوران مالیاتی کاروبار (بینکوں) سے منافع کا آؤٹ فلو ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 89 لاکھ ڈالر تھا۔
اسی طرح خوراک کے شعبے کا آؤٹ فلو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر صرف 70 لاکھ ڈالر تک رہ گیا، خوراک کے شعبے میں منافع میں کمی نہیں آئی لیکن آؤٹ فلو تقریباً رک گیا ہے۔
منافع کمانے والے پاور سیکٹر نے بھی ایسی ہی صورتحال پیش کی اور وہ جولائی تا مارچ کے دوران گزشتہ سال کے 17 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں مشکل سے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر بھیج سکا۔
رواں مالی سال کے دوران بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس نے مارچ میں مہنگائی کو 35.4 فیصد تک بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تاہم منافع کا اخراج بڑے پیمانے پر کم رہا۔


مشہور خبریں۔
ہندوتوا دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو یہ انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 24 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا
دسمبر
عمران خان کو اقتدار سے باہر رکھنے کی جدوجہد جاری رہے گی، فضل الرحمٰن
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
نومبر
بانی پی ٹی آئی جلسوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 26 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
ستمبر
امریکہ نے ایران کے نئے منصوبے کے جواب میں نظرثانی شدہ مسودہ پیش کیا
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں: امریکہ نے ایران کی جانب سے پیش کردہ تازہ تجاویز
مئی
چند دنوں میں ڈالر کا ریٹ ٹھیک کر لیں گے: مشیر خزانہ
?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی اور پیٹرول
دسمبر
وادی اردن میں دو صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وادی اردن میں ہونے
جنوری
پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے: فردوس عاشق
?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ کومد نظر رکھتے
مارچ
منحوس منگل اور 9 مربع میٹر کا سیل سرکوزی کا منتظر
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی، جو لبیا سے غیرقانونی فنڈز
اکتوبر