مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی

?️

سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نئی سازش شروع کردی ہے جس کے تحت اب تمام سرکاری سکولوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر سکول میں بھارتی جھنڈا نصب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مسلم اکثریتی مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے کے لیے ایک اور ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈنصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سائن بورڈوں پر بھارتی جھنڈا بنانے کے حوالے سے حکمنامہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر (منصوبہ بندی) گوپال شرما نے گذشتہ ماہ جاری کیا، بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈکی تنصیب کے علاوہ اس پر سکول کی مکمل تفصیلات درج کرنا ہو گی۔

حکم نامے میں تمام سرکاری اسکولوں کی عمارتیںیکساں رنگ کی بنانے کی بھی بات کی گئی جبکہ حکام نے اسکولوں کے سربراہوں کو اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات ہر ہفتے فراہم کریں اور ان کاموں کی تکمیل کیلئے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کا اپنا آئین، پرچم اور تعزیراتی ضابطہ تھا تاہم یہ سب چیزیں 05 اگست 2019 کو اس وقت ختم ہو گئیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت روند ڈالی۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعدا سری نگر اور جموں میں سول سکریٹریٹ کی عمارتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا جھنڈ ہٹا دیا گیا ہے۔

سکولوں کے سائن بورڈ وں پر بھارتی ترنگا لگانے کا اقدام بھی مودی کے کشمیرمخالف مذموم منصوبوں کا حصہ ہے، مقبوضہ علاقے میں طلبا کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے تاکہ وہ اپنی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنے غم و غصے اور آزادی کے جذبات کا اظہار نہ کر سکے۔

ادھر کشمیر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین، غلام نبی وار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر وہ پہلا خطہ ہے جہاں سکولوں کے سائن بورڈز پر بھارتی پرچم بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی مقبوضہ علاقے میں نئی تعلیمی پالیسی نافذ کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ قبل ازیں تعلیم کا مقصد طالب علموں کو سوچنے سمجھنے کا طریقہ بتانا تھا لیکن اب انہیں یہ سکھایا جارہا ہے کہ وہ کیا سوچیں۔

دریں اثنا مقبوضہ جموں و کشمیر کے حکام نے کشمیریونیورسٹی کے احاطے میں بھارتی ترنگا نصب کر دیا ہے، یہ1947کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ یونیورسٹی میں مستقل طورپر بھارتی جھنڈا لگادیا گیا، ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی میں یہ جھنڈا بھارتی وزارت تعلیم کی ہدایت پر لہرایا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی کارروائیوں کا تسلسل ایران کے اگلے اقدامات پر منحصر ہے: آکسیوس

?️ 9 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی نیوز پلیٹ فارم آکسیوس نے متعدد امریکی عہدیداروں کے حوالے

گوتریش نے کیمیائی ہتھیاروں تک آسان رسائی کے بارے میں خبردار کیا ہے

?️ 30 نومبر 2025 گوتریش نے کیمیائی ہتھیاروں تک آسان رسائی کے بارے میں خبردار

دنیا کا سب سے طویل عرصے تک جیل میں رہنے والا قیدی آج رہا ہوگا

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:نائل البرغوثی، دنیا کا سب سے طویل عرصے تک قید

آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد

غزہ اور لبنان کی جنگ میں فرانس کی دوغلی پالیسی

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ میں فرانسیسی صدر امانوئل میکرون پر متضاد پالیسی

بھارتی پارلیمنٹ میں نبی پاکؐ پر درود

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا

عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام

غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع

?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹس نے ایک بیان میں اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے