تیانجن: شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، اردوان کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار ہمدردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی، ترک صدر نے سیلابی صورتحال میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک-ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے میدانوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت و نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کے لیے بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ کوششوں کے عزم کو دہرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور رجب طیب اردوان نے اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور مسلم دنیا سمیت عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ہمارے ملک میں پرامن احتجاج کا حق نہیں ہے: برطانوی رہنما

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے دوران برطانوی پولیس نے بادشاہت

امریکی وزیر دفاع نے ایک بار پھر فوجی راز فاش کر دیے:نیو یارک ٹائمز 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر

نواز شریف کے سخت مؤقف کے فوری بعد مریم نواز کی تلخی کم کرنے کی کوشش

?️ 21 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نواز شریف کی جانب سے 2017 میں انہیں اقتدار

ٹرمپ کی پالیسی پر زیلنسکی شدید برہم؛ نیویارک ٹائمز کا انکشاف

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی ٹرمپ انتظامیہ سے ناراض

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025 میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025

امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: اسپینسر ایکرمین نے ماہنامہ نیشین کے لیے ایک مضمون میں

روس کے خلاف امریکی سازش

?️ 29 جون 2023سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے یہ کہتے ہوئے کہ

عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے