?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
بیان کے مطابق مہمان معزز نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی پاکستان-سعودی عرب دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا، فورم نے مشاہدہ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اہم صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت کو بڑھادیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کے لیے اپنی کوششوں کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس تناظر میں فورم کی جانب سے مخصوص ٹائم لائن کے اندر ٹھوس مقاصد کو پورا کرنے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا مجاہد کون تھا؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی
ستمبر
انسداد دہشتگردی کے لئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) دہشت گردی کی روک تھام میں
جولائی
غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد
?️ 22 جون 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے
جون
لبنان میں حزب اللہ نے واشنگٹن کارڈز میں خلل کیسے ڈالا؟
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے چھ ماہ سے بھی کم عرصہ
اکتوبر
روس ہمیں اگلے مورچوں پر شکست دے رہا ہے: کیف
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے ڈپٹی چیف آف ملٹری انٹیلی جنس نے
جون
امریکہ کی بالادستی کیوں کم ہو رہی ہے ؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:منگل کو، برکس گروپ کا 2023 اجلاس اس گروپ کے 5
اگست
فلسطین کے سلسلہ میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا:سعودی عرب
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سمیت تمام فضائی کمپنیوں
جولائی
واشنگٹن اور ایتھنز کا مقابلہ ماسکو سے ہوگا: بائیڈن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: Kyriakas Mitsotakis کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا
مئی