?️
سچ خبریں:فلسطینی طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین کے قصبے کفردان میں عدی صالح نامی 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو صہیونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا، شہاب خبررساں ایجنسی نے فلسطینی باپ کی اپنے شہید بیٹے عدی صلاح کو الوداع کرنے کی ویڈیو شائع کی۔
نیز فلسطینی ذرائع نے کفردان قصبے میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوج کے درمیان مسلح تصادم کی بھی اطلاع دی ، قابل ذکر ہے کہ جب مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوجیوں کے درمیان مسلح تصادم جاری تھا، صیہونی حکومت کے اسنائپرز کفردان قصبے میں مکانوں کی چھتوں پر تعینات تھے۔
فلسطینی مقامی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ صہیونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایک ایمبولینس کو کفردان بستی میں داخل ہونے سے روک دیا،یادر ہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ گزشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی افواج کے درمیان جھڑپ میں دو فلسطینی مجاہدین شہید ہوئے جبکہ ایک صیہونی فوجی افسر بھی مارا گیا تھا جس کے بعد صیہونیوں نے متعدد فلسطینیوں کو بلاجواز گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔


مشہور خبریں۔
امارات نے خاشقجی کے وکیل کی قید کی سزا منسوخ کی
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے آج بدھ
اگست
غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کی سرحد پر واپسی مارچ کے دوران صہیونی
اکتوبر
اسرائیلی نوجوانوں میں سے ایک تہائی مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرنے کے لئے تیار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: نوجوان اسرائیلی، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے مستقبل کے
مئی
سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی
نومبر
چین کا امریکہ کو اہم مشورہ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کو مشورہ
مارچ
سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی
مارچ
ریاض و ابوظبی یمن میں اپنے کارندوں کے درمیان تناؤ کم کرنے میں ناکام
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:عرب سعودی اور اماراتی فوجی مشن یمن میں اپنے حامی افراد
دسمبر
کیا صیہونی حکومت جنگ بندی چاہتی ہے؟
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن سامی
اگست