?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول سروس میں اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مجوزہ سول سروسز اصلاحات اور وفاقی وزارتوں میں کارکردگی کے جائزے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سول سروسز اصلاحات کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اب تک کی مشاورت اور تیار کردہ سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سول سروس کو عالمی معیار کی کارکردگی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک مؤثر اور شفاف نظام وضع کیا جائے۔ تاکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی ہو اور مجموعی طور پر سول سروس میں بہتری آئے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ افسران کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی، مراعات اور دیگر سہولیات سے متعلق واضح سفارشات مرتب کی جائیں۔ سول سروس میں اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی ہم آہنگی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ مجوزہ سول سروس اصلاحات میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی جائے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن مہم نے فروری میں 53 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:اس سال فروری میں، جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے نومبر
مارچ
9 مئی کے 20 ملزمان کو عید سے قبل رہا کردیا جائے گا، اٹارنی جنرل
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم
مارچ
وزیراعظم کا ترک صدر کی پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی پر خیرمقدم
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر کی جانب سے
مئی
وادی تیراہ میں خواتین اور بچوں سمیت21 افراد کی اموات پر عوام میں غم و غصہ
?️ 23 ستمبر 2025وادی تیرہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں
ستمبر
ہندوستان غزہ کی نسل کشی میں صہیونیوں کا ساتھی کیوں بنا؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران
جولائی
بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا
?️ 10 نومبر 2025بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا مستند
نومبر
خارجی دہشت گردوں کا بنوں میں چیک پوسٹ پر حملہ، 12 جوان شہید
?️ 20 نومبر 2024بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خارجی دہشت گردوں
نومبر
2021 میں صرف ایک یمنی سرحد پر سعودی اتحاد کے ہاتھوں 1400 افراد شہید اور زخمی
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صعدہ کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ 2021
جنوری