حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو ایکسپورٹ کرنیکی اجازت دیدی

مریم نواز

?️

لاہور  (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست پر ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی گئی ہے، تاکہ برآمدی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔

پنجاب حکومت نے وفاقی سطح پر اس بات پر زور دیا کہ آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی جائے اور برآمدی اخراجات میں کمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے حصول اور کسانوں کو بروقت فائدہ پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد پیدا کرتا ہے۔ رواں سال پنجاب میں آلو کی پیداوار 12 ملین ٹن جبکہ کینو کی پیداوار 4 ملین ٹن تک متوقع ہے، جس کے باعث برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکی اور اسرائیل کا شام میں فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے معاہدہ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ

ہم چٹان کی طرح عمران خان  کے ساتھ کھڑے ہیں:شیخ رشید

?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید

پنجشیر میں شدید لڑائی ؛جنگ کی حدود بڑھنے کا امکان

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متعدد افغان سیاسی اور عسکری کمانڈروں اور کارکنوں نے دھمکی دی

پوٹن: ایران کے عوام بہادری سے اپنی خودمختاری کے لیے لڑ رہے ہیں / رہبر معظم کے پیغام پر قدردانی

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: روس کے صدر نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت

غزہ میں دوہرے معیار کا الزام

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں

ٹرمپ کا فلسطین نواز امیدوار کے خلاف غصہ اور نفرت کا اظہار

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ

سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے بھی دشمنوں کی صفوں میں خوف و ہراس

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے کی

صیہونی حکومت کا جنوبی شام میں دوبارہ قبضے کا نیا واقعہ

?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:مقامی ذرائع کے مطابق، 60 فوجیوں اور 15 بکتر بند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے