?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کونئی جہت دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا معزز اور باوقار اجتماع سے خطاب کا موقع ملنا باعث اعزاز اور باعث افتخار ہے،یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے کے ساتھ وابستگی قابلِ تعریف ہے، جس نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی سفر دہائیوں پر محیط ہے اور اس ادارے نے دنیا بھر میں معیاری تعلیم کی مثال قائم کی ہے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے باوقار اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی، جنہوں نے تعلیمی معیار کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مؤثر ہوتا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے تعلیمی پروگرامز دنیا بھر میں متعارف اور قابلِ قدر ہیں، جو عالمی معیار کے مطابق تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے آؤٹ ریچ جیسے پروگرامز کو تعلیم کے فروغ میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع میں وسعت پیدا کریں گے۔
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی آف لندن کی نمایاں پہچان ہے جبکہ ادارہ تحقیق و ترقی پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے جو تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف لندن اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون آئندہ دنوں میں مزید فروغ پائے گا اور ملکی تعلیمی شعبے کو مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے مقدمے کی کارروائی ایک بار پھر منسوخ
?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی
فروری
کیا جانوروں کو دل دورہ پڑتا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 13 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) کیا جانوروں کو بھی دل دورہ پڑتا ہے اور ہم
مئی
امریکی عوام غیر ملکی جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں:سابق کانگریس رکن
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کی سابق کانگریس رکن مارجری ٹیلر گرین نے کہا ہے
جولائی
شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:وزیر اعظم
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مارچ
افغان طالبان کا امن معاہدے کے متعلق اہم بیان
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں تیزی
جولائی
طالبان نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے افغانستان میں سازشیں کرنے اور
جولائی
تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
انتخابات کے دوسرے دور میں اردگان اچھی پوزیشن میں ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نیوز سائٹ نے 2018 کے سابقہ دور کے
مئی