?️
اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے ملیا میٹ کر دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث ہیں، دہشت گردوں نے حال ہی میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں کارروائیاں کیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اور ان کے اتحادیوں نے قبول کی ہے، پاکستان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ یہ دہشتگردانہ کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت کی ہدایات پر کی گئیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے متعدد بار افغان طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگرد تنظیموں اور پراکسی عناصر کے استعمال سے روکنے کیلئے قابلِ تصدیق اقدامات کرے، تاہم افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔
جاری بیان کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے 7 کیمپس اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم پاکستانی عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے حکام کو سزا ملنی چاہیے
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کی وزارتی کمیٹی نے
اپریل
جنوبی غزہ میں "یاسر ابو شباب” کے جاسوس گینگ کے عناصر کی گرفتاری
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے سیکورٹی ذرائع نے پوری پٹی میں جاسوس اور
اکتوبر
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
جولائی
ٹرمپ کی جانب سے پابندی کا شکار برطانوی شہری نے امریکی حکومت پر مقدمہ کر دیا
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: این جی او سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ کے برطانوی
دسمبر
امریکہ کو ماسکو کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرنے کی کوئی جلدی نہیں: روس
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں روس کے
اگست
اسرائیلی حکومت کو ہتھیار پہنچانے والی کمپنی کا دفتر بند کریں: تیونس
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہری ڈنمارک کی کمپنی Maersk کے دفتر کے
نومبر
امریکہ اب یورپ کا اتحادی نہیں رہا: بوریل
?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: جوزپ بورل، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے
جنوری
چین بہتر ہے یا امریکہ ؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے غیر ملکی میڈیا
اگست