فائزر ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی؟ فیصل سلطان نے وضاحت کر دی

صوبوں کو ویکسین منگوانے کیلئے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہئے: فیصل سلطان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان فائزر ویکسین کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا سے تحفظ فراہم کرتی فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نےفائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی ہے، پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جا رہی ہیں۔پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی 1 لاکھ 6 ہزار خوراکیں ملی ہیں، پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار ڈوزز ملیں گی۔

حکام کے مطابق سندھ کو 12ہزار اور کے پی کو 8 ہزار ڈوزز ملیں گی، بلوچستان کو ویکسین کی صرف 2 ہزار ڈوز ملیں گی جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملیں گی۔حکام کے مطابق فائزر ویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی، پاکستان کے 15 شہروں میں ہی الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، کمزور قوت مدافعت کی وضاحت کچھ دیر میں منسٹری کی ویب سائٹ پرکر دی جائیگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن کا سلسلہ جار ی ہے ۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں غذائی امداد کی تقسیم پر امریکی سفیر کا ردعمل 

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں تعینات امریکی سفیر مائک ہاکابی نے کہا

نیتن یاہو اور ٹرمپ کے دعووں کے درمیان اسرائیلی عوام الجھن کا شکار

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: یدیعوت احارونوت کے تجزیہ کار رونن برگمین نے اعتراف کیا کہ

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی

اردن میں امریکی جدید ریڈار تباہ، 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک: نیویارک ٹائمز

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: معروف امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے ایک فوجی اہلکار کے حوالے

برطانیہ کی یوکرین کو اسکیلپ میزائل کی تیاری سے متعلق خفیہ معلومات فراہم 

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں: برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم نے کیف کے دورے کے

ایک ہی سکے کے دو رخ

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت

اسرائیل کا دماغی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر 

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے

دنیا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی صورتحال کا نوٹس لے۔ بلاول بھٹو

?️ 1 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے