?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نیبینزیا نے خبردار کیا ہے کہ یورپی ممالک کو روس کے خلاف جلد از جلد جنگ چھیڑنے کی کوشش سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ایسا کرنا ان کے اپنے مفاد میں نہیں ہے۔
مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کے حوالے سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں انہوں نے ماسکو اور یورپی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
خبر رساں ادارے اسپوتنک کے مطابق، نیبینزیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ ہمارے صدر فرما چکے ہیں: روس کا یورپی ممالک سے جنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اگر یورپ جنگ شروع کرتا ہے تو روس اس کے لیے تیار ہے۔ آپ کے پاس انتخاب ہے: روس کے ساتھ تصادم کو تیز اور غیر سنجیدہ طریقے سے بڑھانے کی راہ پر نظرثانی کریں، آخری یوکرینی تک لڑنے کی منطق کو ترک کریں، اور یوکرین کے حل کے لیے جاری مذاکراتی عمل کو سبوتاژ نہ کریں۔
نیبینزیا نے روسی خارجہ انٹیلیجنس سروس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ برطانیہ اور فرانس یوکرین کو جوہری ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام سے لیس کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک کیف کو جوہری ہتھیار اور ان کی ترسیل کے نظام فراہم کرنے سے متعلق مسائل حل کر رہے ہیں، جس میں یورپی اجزاء، آلات اور ٹیکنالوجی کی خفیہ منتقلی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیر غور آپشنز میں سے ایک آبدوز سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے لیے فرانسیسی کمپیکٹ وارہیڈ ہے۔
روسی مندوب نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین بالخصوص عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو تباہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک کی کوشش ہے کہ کیف میں جوہری ہتھیاروں کے ظہور کو یوکرین کی اپنی ترقی کے طور پر پیش کیا جائے۔
نیبینزیا نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ اور فرانس میں عقل مند افراد اپنے رہنماؤں کو ایسے اقدامات سے روکیں گے اور خبردار کیا کہ روس ایسے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ روسی خارجہ انٹیلیجنس سروس نے ایک روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ لندن اور پیرس یوکرین کو ایٹم بم یا کم از کم ‘ڈرٹی بم’ دینا چاہتے ہیں۔ انٹیلیجنس سروس کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اپنی کوششوں پر مرکوز ہیں تاکہ کیف کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو یوکرین کی اپنی ترقی کا نتیجہ ظاہر کیا جا سکے۔
سروس کا مزید کہنا تھا کہ مغربی اشرافیہ شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ کمال ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق، آبدوز سے مار کرنے والے M51.1 بیلسٹک میزائل پر نصب فرانسیسی TN75 وارہیڈ کو ایک آپشن کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔
روسی خارجہ انٹیلیجنس سروس نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پیرس اور لندن حقیقت سے رابطہ کھو چکے ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق جرمنی نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خطرناک مہم جوئی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے ردعمل میں روسی فیڈریشن کونسل نے برطانیہ اور فرانس کی پارلیمانوں اور بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کیف کو جوہری دھماکہ خیز آلات فراہم کرنے کے ارادے کی تحقیقات کریں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ان منصوبوں کو ‘پاگل پن کی حد’ قرار دیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جارحیت پسندوں کے خلاف یمن اور عراقی مزاحمت کے پیغامات
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صہیونی محور کے ذرائع ابلاغ اب بھی صیہونی غاصبوں کے
دسمبر
امریکہ عراق کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: مقتدیٰ صدر
?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں:مقتدیٰ صدر نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا کو ملکی
ستمبر
ایران نے ہم سے فوجی مدد نہیں مانگی: پاکستانی وزیر دفاع
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیلی ریژیم کے خلاف
جون
تل ابیب یمن کے خلاف کرائے کے فوجیوں کا محتاج
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جنگ کے سابق وزیر اویگڈور لائبرمین نے یمن کی اسرائیل
ستمبر
تل ابیب میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیٹ ورک ماکان نے اطلاع دی ہے
دسمبر
امریکا کی داخلی سلامتی پر سیاسی کشمکش، افغانستان سے انخلا کے بعد مشتبہ دہشت گردوں کے داخلے کا دعویٰ
?️ 15 دسمبر 2025 امریکا کی داخلی سلامتی پر سیاسی کشمکش؛ افغانستان سے انخلا کے
دسمبر
جنرل سلیمانی کے قتل سے عراق میں ہمارا اثر و رسوخ کم ہوا:سابق امریکی عہدہ دار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک سابق عہدہ دار نے اپنے
اگست
الاقصیٰ طوفان کے بعد صیہونی حکومت کے نقصانات
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 35 دن گزر چکے
نومبر