🗓️
سچ خبریں: ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ماہر جے گریبر (Jay Graber) کے ہمراہ ہوبہو ٹوئٹر جیسا اپنا پلیٹ فارم بلیو اسکائی متعارف کرادیا۔
بلیو اسکائی کو آزمائش کے لیے اپریل 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔
بلیو اسکائی کو متعارف کرانے کا اعلان پلیٹ فارم کے ٹوئٹر پر بنے اکاؤنٹ میں کیا گیا۔
بلیو اسکائی پر اکاؤنٹ بنانے کا مرحلہ انتہائی آسان رکھا گیا ہے، اکاؤنٹ بناتے وقت فون نمبر بھی لیا جاتا ہے، جہاں پر تصدیق کے لیے کوڈ بھیجا جاتا ہے، جسے شامل کرنے کے بعد ہی اکاؤنٹ بنتا ہے۔
بلیو اسکائی کا ہوم اور فیڈ پیج بلکل ٹوئٹر جیسا ہی رکھا گیا ہے اور وہاں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، تاہم فوری طور پر ہیش ٹیگز کے ذریعے ٹرینڈز یا مواد کو تلاش نہیں کیا جا سکتا۔
بلیو اسکائی پر بھی نئی پوسٹ کے لیے 300 الفاظ کی حد رکھی گئی ہے جب کہ وہاں پر بھی پوسٹس کو ری ٹوئٹ کی طرح شیئر کیا جا سکتا ہے۔
بلیو اسکائی پر تقریبا ٹوئٹر سے ملتے جلتے تمام فیچرز دیے گئے ہیں، جن میں ماڈریشن، لسٹس، فالوونگ اور فالوورز سمیت فار یو کے ٹیبز بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ جیک ڈورسی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹوئٹر کو 2005 میں بنانے کے بعد 2006 میں اسے متعارف کرایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کا سب سے موثر ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا۔
بعد ازاں انہوں نےٹوئٹر کو 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو فروخت کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کراچی: دینی مدارس میں آج سے کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز
🗓️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں قائم جامعتہ الرشید احسن آباد میں ویکسینیشن مہم
جون
روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر بلاول بھٹو کے بیان کے بعد دفترخارجہ کی تفصیلات
🗓️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت پیٹرولم نے روس سے تیل اور گیس خریدنے کے حوالے سے دفتر
دسمبر
امریکی میڈیا نے محمد بن سلمان کے سب سے واضح جرائم کی رپورٹنگ کی
🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر
دسمبر
ہم قدس کے مکینوں کے گھروں کی تباہی اور قابضین کی سلامتی کو توڑنے کا جواب دیں گے
🗓️ 16 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت
فروری
مزاحمت کو محاصرے اور پابندیوں سے کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا:حزب اللہ
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ نے ایک
دسمبر
شام کے علاقے جولان پر صیہونی قبضے کے بارے میں روس کا ردعمل
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ
دسمبر
یورپ میں 1766 کے بعد بدترین خشک سالی: معروف مغربی ماہر
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس اور اٹلی اس وقت شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔
مارچ
امریکہ عراق کے ساتھ اپنے ماتحت گاؤں جیسا سلوک کرتا ہے:عراقی مزاحمتی تحریک
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کتائب سید الشہدا کے سکریٹری جنرل نے خبردار
جنوری