?️
سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور بادل پھٹنے سے آئی طغیانی سے بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے کئی اضلاع اور وادی کے جنوبی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے 150 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 33 افراد اب بھی لاپتہ ہیں.
حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر جموں اور کشمیر میں 13 ہزار 600 رہائشی مکان تباہ ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق اڑھائی لاکھ کنال زرعی اراضی سیلاب کی زد میں آئی اور ان پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں متاثرین کئی ہفتوں سے انڈین حکومت سے وفاقی امدادی پیکیج کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم جموں کے حالیہ دورے کے دوران انڈین وزیرزراعت شوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ کشمیر کی حکومت کے پاس پہلے ہی انسدادبحران یا ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت اڑھائی ہزار کروڑ انڈین روپے موجود ہیں اور اس رقم کو متاثرین کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان مقبوضہ کشمیر کو انڈیا سے ملانی والی واحد شاہراہ سرینگر جموں ہائی وے کو پہنچا ہے چٹانیں کھسکنے اور ہائی وے کا بیشتر حصہ بہہ جانے سے ہزاروں لوگ اور میوہ سے لدے سینکڑوں ٹرک کئی روز تک سڑک پر ہی پھنسے رہے اس شاہراہ کی بندش کی وجہ سے کشمیری معیشت کی شہہ رگ کہلانے والی سیب کی فصل راستے میں ہی خراب ہو گئی. ضلع سوپور میں واقع کشمیر کی سب سے بڑی فروٹ منڈی کے تاجر راہنمافیاض احمد ملک کا کہنا ہے کہ راستے کی وقت پر مرمت نہ ہونے کی وجہ سے فروٹ انڈسٹری کو 1200 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے .


مشہور خبریں۔
معاہدہ واشنگٹن مسلط کردہ شرائط ہیں، کوئی حقیقی معاہدہ نہیں: نبیہ بری
?️ 29 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے واشنگٹن میں طے
جون
سعودی عرب کی خودساختہ یمنی حکومت کو 500 ملین ڈالر کی مالی امداد
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں یمن کی خودساختہ حکومت کو
دسمبر
صرف ایک گھنٹہ لگا
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:مزاحمت نے ایک بار پھر اپنی منطق دکھانے کے لیے امریکی
اکتوبر
نواز شریف کی سیاست کے 2 جز ہیں: شہزاد اکبر
?️ 31 جنوری 2021نواز شریف کی سیاست کے 2 جز ہیں: شہزاد اکبر اسلام آباد(سچ
جنوری
حماس کا اسرائیل کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے آج 5 اپریل کو فلسطینی
اپریل
سعودی عرب جانتا ہے کہ ہم شراکت دار ہیں، دشمن نہیں:صیہونی وزیر خارجہ
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اس حکومت اور سعودی
فروری
عراق کے صوبہ الانبار میں پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراقی صوبہ الانبار کے شہر
اکتوبر
حنا الطاف نے نیلم منیر کو مذہبی اداکارہ قرار دے دیا
?️ 24 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو
مئی