?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت بھر میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ انہیں کشمیری طلبا ء کی جانب سے پریشان کن کالز موصول ہو رہی ہیں جو بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دھمکیوں کی وجہ سے خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے بھارتی وزارت داخلہ اور تمام بھارتی ریاستوں کے وزرائے اعلی پر زور دیا کہ وہ کشمیری طلبا ء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔
انہوں نے ہندوتوا کارکنوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی فرقہ وارانہ نفرت میں اضافے کی بھی مذمت کی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پی ڈی پی سربراہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں سے شادی کرنے والے پاکستانی شہریوں خاص طور پر کشمیرمیں کئی دہائیوں سے مقیم افرادکو ملک بدر کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
انہوں نے کہاکہ یہ افرادجن میں زیادہ تر خواتین ہے، معاشرے کا حصہ بن چکے ہیں اوراپنے خاندانوں کی پرورش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک بدر کرنا غیر انسانی اور غیر ضروری تکلیف کا باعث ہوگا۔محبوبہ مفتی نے پاکستان کے خلاف بالاکوٹ حملے سے زیادہ سخت کارروائی کے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے این سی کی مستقل مزاجی پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے فاروق عبداللہ کے بیانات میں تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ وہ کبھی پاکستان کے ساتھ بات چیت کی وکالت اور کبھی فوجی حملوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں یہ بدلتا ہوا موقف این سی کے سربراہ کی موقع پرستی کی عکاسی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سندھ : ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، 33 افراد جاں بحق
?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب اسٹیشن پر
جون
مسجد الاقصی کے خطیب کی اپیل
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامی کونسل کے
جولائی
فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: یورپی یونین (EU) نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات
نومبر
عراق نے چین کے ساتھ 10 بلین ڈالر کا معاہدہ معطل کیا؛ وجہ ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت دی ڈپلومیٹ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے
دسمبر
سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے، وزیر اعظم
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم
اپریل
الیکشن کمیشن کا حکومت کوپیغام، ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہو گی
?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر
جولائی
ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان پہنچ گئے
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری
نومبر
میکسیکو میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 2 اگست 2026سچ خبریں: میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہونے والے ایک مظاہرے میں
اگست