?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مقبولیت اور پارٹی کی عوام میں بڑھتی ہوئی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق میری مقبولیت 70 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ٹرمپ، جو گزشتہ ایک ماہ سے وائٹ ہاؤس میں ہیں، نے اس دوران انتہائی جارحانہ پالیسیوں پر عمل کیا ہے، جنہوں نے امریکہ کے اتحادیوں کو بھی پریشان کر دیا ہے، تاہم ٹرمپ نے ان پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں اپنی مقبولیت اور ری پبلکن پارٹی کی عوام میں بڑھتی ہوئی حمایت کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اب ری پبلکن پارٹی کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنا مشکل نہیں رہا کیونکہ ہماری پارٹی مختلف اور بڑی ہو چکی ہے۔ میں توقع کرتا ہوں کہ ہم آئندہ وسط مدتی انتخابات میں اچھا پرفارم کریں گے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق میری مقبولیت 70 فیصد تک پہنچ چکی ہے، انتخابات تک ہمیں ڈیموکریٹس کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔
صدر ٹرمپ نے اپنے انسداد مہاجرت پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک پہلے غیر قانونی مہاجرین کو واپس بھیجنے سے انکار کرتے تھے، اب انہیں انہیں قبول کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا۔
انہوں نے بریکس کے رکن ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بریکس ملک امریکی ڈالر کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گا تو اس پر بھاری ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا
ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے امریکی معیشت کو بہتر بنانے کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم زندگی کے اخراجات کو کم کرنے اور مزید نوکریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر گاڑی بنانے والی کمپنیاں ٹیرف سے بچنا چاہتی ہیں تو انہیں امریکہ میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
انہوں نے آخر میں پاناما کے نہر پر دوبارہ امریکی کنٹرول کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سعودی دارالحکومت میں فیشن شو کا انعقاد
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں خواتین کے عبایا فیشن
جون
صیہونی حکومت کی سب سے بڑی اسٹریٹجک غلطی
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: علاقائی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے صیہونی
ستمبر
صارفین کو بجلی کے ترسیلی نقصانات سے بچانے کیلئے 151 ارب روپے کی سبسڈی
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے
جون
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے عالمی برادری پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 26 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوبریاض منصور نے
جولائی
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی
جنوری
شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر فوادچوہدری کا ردعمل
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز
ستمبر
کیا یہ آزادی بیان ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے
جولائی