فرانس کا ایفل ٹاور کی بجلی وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان

ایفل

?️

سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے پیرس نے اپنی تاریخی یادگاروں بشمول ایفل ٹاور کی روشنیاں وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے ایف پی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس شہر کے حکام نے اعلان کیا کہ یوکرین جنگ کے اثرات اور روس کے خلاف عائد پابندیوں کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ایفل ٹاور سمیت اس ملک کی تاریخی عمارتوں کی بجلی مقررہ وقت سے پہلنے بند کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس فیصلے سے پیرس شہر کی زیادہ تر تاریخی یادگاریں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے اندھیرے میں ڈوب جائیں گی جو روشنی کے شہر کی سیر کرنے والے لاکھوں سیاحوں کے لیے مایوس کن ہو گا،یاد رہے کہ ایفل ٹاور جو عام طور پر صبح ایک بجے تک روشن رہتا ہے اور ہر گھنٹے میں ایک بار سفید روشنی سے چمکتا ہے، اب مقررہ وقت سے پہلے اس میں اندھیرا چھا جائے گا۔

پیرس کے میئر این ہڈالگو نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹ لائٹنگ کو برقرار رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ توانائی کے زیادہ سے زیادہ کم استعمال” کے منصوبے کا ہدف توانائی کی کھپت کو 10% تک کم کرنا ہے جو 10 ملین یورو کی بچت کرکے بڑھتے ہوئے اخراجات کے نقصان دہ اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئی خفیہ دستاویزات کی اہمیت

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے اس ملک کے ایوانِ

پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ

?️ 15 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی

فلسطینی مزاحمت کی زمینی جنگ میں برتری برقرار

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت غزہ میں زمینی جنگ میں پہل کا تسلسل جاری

موجودہ الیکشن انوکھا تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں،شاہد خاقان عباسی

?️ 17 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا

لبنانی امونیم نائٹریٹ گودام کا مالک بقاع شہر سے گرفتار

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر

صہیونی نے کیا فلسطینی قیدیوں کو اذیت دینے کے لیے کیمیکل کا استعمال 

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: جنگ بندی کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوران

قطر اور ترکی کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے بات چیت

?️ 5 جون 2026سچ خبریں: محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ قطر

اختلافات خطرہ نہیں بلکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ہیں۔ وزیراعظم

?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے