موجودہ الیکشن انوکھا تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں،شاہد خاقان عباسی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ الیکشن انوکھا تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں، انوکھی بات ہے کہ آج کوئی اقتدار میں آنے کی خواہش نہیں رکھتا،کراچی میں نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا، یہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 فارم 45 سے پہلے بن گیا تھا۔

الیکشن کے بعد ہر سیاسی پارٹی یہی بات کر رہی ہے کہ مجھے اقتدار دیدیں میں سب ٹھیک کر دونگا۔سیاست تو اقتدار کیلئے ہوتی ہے، آج ہر صورت میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، یہ چیزیں ملک اور قوم کا نقصان کرتی ہیں، مولانا صاحب پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، میرا نہیں خیال کہ مولانا صاحب نے پی ڈی ایم کو الوداع کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ الیکشن مت کرائیں،آج الیکشن کوئی رزلٹ نہیں دے پائے نہ مسائل کا حل دے پائیں گے، تمام لوگ اقتدار کی سیاست سے باہر نکلیں تب ہی حل نکل پائے گا، میں تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس خرابی میں حصہ لینے سے بچ گیا۔

میں ان انتخابات کو ملک میں خرابی کا سبب سمجھتا ہوں، اقتدار کو ایک طرف کردیں، یہ سب جانتے ہیں آج اقتدار کا کوئی مستحق نہیں،آج مسئلہ ملک ہے، پوری الیکشن مہم میں مسائل کے حل کی بات کہاں ہوئی ہے؟۔میڈیا کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے حوالے سے میراکہنا ہے کہ معاملہ 6 سال سے جاری ہے، ہم با ر بار پوچھتے ہیں جرم کیا ہے، اب چوتھی حکومت بھی آرہی ہے، امید ہے جلدی بن جائے گی، انہوں نے وعدہ کیا ہے نیب کو ختم کردیں گے، آپ عدالتوں میں جاکر حیران ہوجائیں گے کہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا ظلم ہوا۔ 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا کسٹمز میں اصلاحات کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اپنانے پر زور

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف

صیہونی روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین چوتھا متنازعہ کیس

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد امریکہ روسیوں کا

ہماری سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: اردن

?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:اردن کی سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ

یمن کے خلاف جارحیت کا خوفناک اور غیر متوقع ردعمل ہوگا:یمنی فوج

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارح

طوفان ’تیج‘ سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

?️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ تین روز کے دوران سازگار ماحول کی وجہ

پاکستان امریکا بزنس فورم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

?️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ حال معیشت کو مستحکم

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ

ایران کے خلاف زمینی حملہ؛ کیا امریکہ ایک نئے ویتنام، عراق اور افغانستان جیسے بحران میں پھنس سکتا ہے؟

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے