?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے جلد ہی 6 سے 7 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے شروع کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان امریکا بزنس فورم کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع سے 7ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت قومی معیشت کو مضبوط کرنے کے مقصد کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حالات سازگار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وفد میں پاکستان امریکا بزنس فورم کے سیکریٹری جنرل وقار خان، صدر ریاض حسین اور سینئر نائب صدر انور اعظم شامل تھے، اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ اتحاد مشکل وقت میں سیاست پر ریاست کو ترجیح دینے کے مقصد کے ساتھ اقتدار میں آیا، حکومت نے معیشت کی بحالی اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں، انہوں نے گزشتہ حکومت کو معیشت کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ محنت کے ذریعے ملکی ترقی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
کفایت شعاری کے اقدامات کے طور پر انہوں نے لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی کے ساتھ ساتھ غیرضروری سرکاری اخراجات میں کمی کا ذکر بھی کیا۔
مندوبین نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے معیشت کی بحالی، برآمدی صنعت کو سہولیات کی فراہمی اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے وزیراعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف متعلقہ امور پر رائے بھی دی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی اور انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم عمران خان نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی حکومت کو کمزور
نومبر
اسلام آباد ہائیکورٹ سوشل میڈیا رُولز کا عالمی معیار کے تحت جائزہ لے گی
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل
نومبر
امریکہ کی "جولانی” کو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے ہٹانے کی کوشش
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ شورائے امنیت کی
اگست
فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے: عبرانی میڈیا
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں:صیہونی ریجیم کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک 14 کے خبری
فروری
20 لاکھ سے زائد صہیونی پناہ گاہوں میں
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
غزہ میں جنگ کے خاتمے کے اگلے دن کی منصوبہ بندی
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق فوجی آپریشن کا تسلسل اب
جنوری
40000 فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز کی طرف سے عائد حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کے
اکتوبر
حاجی آج میدان منیٰ میں
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون