وزیر اعظم کا کسٹمز میں اصلاحات کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اپنانے پر زور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسٹمز انسپکشن اور ویلیوایشن کے لیے فیس لیس، ٹیکنالوجی سے چلنے والا نظام نافذ کرے تاکہ بدعنوانی پر قابو پایا جا سکے، تجارت کو سہولت دی جا سکے اور ریونیو کلیکشن کو بہتر بنایا جا سکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز اسسمنٹ اور انسپکشن میں جاری اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نظام کو بہترین عالمی طریقہ کار کے مطابق بنایا جائے، جس کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو شامل کیا جائے، انسانی مداخلت کو کم کیا جائے اور انتظامی عمل کو ہموار کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حتمی مقصد بندرگاہوں اور سرحدی مقامات پر شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔

شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ کسٹمز سے متعلقہ طریقہ کار کے لیے پروسیسنگ کا وقت کم سے کم کیا جائے، بندرگاہوں پر کارگو کلیئرنس کو بہتر بنایا جائے اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ایک متحد حکمتِ عملی کے تحت ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کے بڑھتے ہوئے حجم کے پیش نظر ایک مربوط نظام کی ضرورت ہے تاکہ سامان کی بروقت کلیئرنس اور ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے، جو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ناگزیر ہے۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق اصلاحات کے ذریعے معاشی ترقی کے فروغ کے اپنے عزم کو دہرایا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کسٹمز ویلیوایشن کے کیسز میں اپیلیں سننے کے لیے شفاف اور غیر جانبدار افسران تعینات کیے جائیں اور اپیل کے عمل کو مزید مؤثر اور قابلِ اعتماد بنایا جائے۔

حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے آئی پر مبنی اسکیننگ سسٹمز کے استعمال سے کلیئرنس کے اوقات میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، چھ فلسطینی شہید

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں:صیہونی فوجیوں کے بیت لہیا و دیر البلح میں فائرنگ،

کریل جزائر میں روس کے خلاف امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائی

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، امریکہ

ترکی اور شامی کردوں کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری

?️ 5 جون 2025سچ خبریں:المانیتور نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے 2023 سے شامی

امریکا، چین تنازع حل کرنے میں پاکستان ثالثی کردار ادا کرنے کو  تیار ہے: فواد چوہدری

?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ

انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا امکان

?️ 24 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا

نور مقدم قتل کیس میں استغاثہ کی جانب سی سی ٹی وی فوٹیج کو پیش کیا

?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) نورمقدم قتل کیس میں استغاثہ نے جائے وقوع کی

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید ہتھیار بھیجنے کی کوشش میں

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ جیسا کہ جو بائیڈن

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پراظہار تشویش

?️ 10 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے