?️
سچ خبریں:یمنی فوج کی دھمکیوں اور اسرائیل میں سیکیورٹی بحران کے باعث اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کرنے والی بھارتی اور اطالوی ایئرلائنز سمیت کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے جون و جولائی تک پراوازیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر صہیونی حکومت میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت
صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اس میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی کو جون کے آخر اواخر جون تک بڑھا دیا ہے۔
اسی طرح اطالوی ایئرلائن ITA ایئرویز نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کو 6 جولائی تک اسرائیل کے لیے معطل رکھے گی۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے مطابق 31 مئی کو اسرائیلی ریڈیو و ٹیلیویژن چینل کان نے اعتراف کیا کہ اگرچہ صہیونی حکومت غیر ملکی ایئرلائنز پر سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم ان کمپنیوں کی جانب سے پروازوں کی معطلی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اس میڈیا ادارے نے مزید خبردار کیا کہ اسرائیل کے لیے پروازوں کی منسوخی کا بحران جلدی حل ہونے والا نہیں، اور اس کے سیکیورٹی اور سیاسی حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
بین الاقوامی پروازوں کی یہ معطلی اُس وقت شدت اختیار کر گئی جب یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے 4 مئی کو ایک باضابطہ بیان میں تمام بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کی طرف پرواز کرنے سے گریز کریں۔
یمن کی فوج نے فضائی کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بیان کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اس کا مقصد مسافروں اور ہوائی جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،بیان میں زور دیا گیا تھا کہ تمام پروازیں اسرائیلی زیر انتظام ہوائی اڈوں کے لیے منسوخ کر دی جائیں۔
مزید پڑھیں:الاقصیٰ طوفان کے اسرائیلی سیاحت پر اثرات
یمنی بیان کے اختتام پر واضح کیا گیا تھا کہ یمن کسی بھی صورت میں اسرائیل کو لبنان، شام یا کسی اور عرب ملک پر جارحیت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گا اور ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دے گا جن سے اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیوں کو جائز سمجھنے لگے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکہ میں شہید نصراللہ کی ٹی شرٹس کی فروخت پر عبرانی میڈیا چراغپا
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق شہید یحییٰ
دسمبر
ایران اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:تہران میں روسی سفارت خانے نے بعض مغربی میڈیا کی ان
نومبر
بحران استحصال؛ تل ابیب یوکرین کے یہودیوں کی مقبوضہ فلسطین منتقلی کا ڈھول پیٹ رہا ہے
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت دنیا بھر کے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں
مارچ
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کا عزم
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے
مارچ
الاقصیٰ طوفان نے صہیونی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی طویل جنگ
جولائی
برطانیہ: غزہ پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت اور اپنے دفاع سے بالاتر ہیں
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر
مئی
غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا فیصلہ بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہے، دفتر خارجہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین
اکتوبر
شام کے بحران کا مقصد روس کی توجہ یوکرین سے ہٹانا
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی اکیڈمی آف سائنسز کے سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز کے
دسمبر