?️
نیوزی لینڈ (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری ہے اور بھارت میں یہ وائرس اب قابو سے باہر ہوچکا ہے اور آئے دن ہزاروں افراد اس بیماری میں مبتلا ہورہے جس کو دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے کیسز دوبارہ رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر مریض بھارت سے آئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث نیوزی لینڈ نے بذریعہ بھارت نیوزی لینڈ آنے والے افراد اور بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
پابندی کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت سے آنے والوں پر پابندی 11 سے 28 اپریل تک عائد رہے گی۔
نیوزی لینڈ نے یہ پابندی ملکی سرحد پر کرونا وائرس کے 23 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لگائی جن میں سے 17 بھارت سے آنے والے افراد تھے۔
دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 1 لاکھ 26 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔
بھارت میں اب تک کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار مریض موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔ ملک میں کووڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔
مشہور خبریں۔
ترک صدر اسلام دشمنی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ آزادی بیان
ستمبر
حوالدار لالک جان کا 25 واں یوم شہادت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم
جولائی
امریکہ میں اسکول ٹیچروں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ریاستی قانون گذار قومی کانفرانس کا کہنا ہے کہ اس
اگست
امریکیوں کی قوت خرید کم ہو رہی ہے کیونکہ قسطوں کی ادائیگی زیادہ مقبول ہو رہی ہے
?️ 13 مئی 2025پاک صحافت ایک امریکی ہفت روزہ نے رپورٹ کیا ہے کہ معاشی
مئی
غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
?️ 16 اکتوبر 2025 غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
اکتوبر
ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں
مئی
شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کی حکومت کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان
?️ 26 اگست 2022سندھ: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کی
اگست
غیر ملکی میڈیا میں ایرانی عوام کی عظیم کانفرنس کی عکاسی
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: ان 43 سالوں میں ہر سیاسی اور میدانی عمل کو
فروری