اسرائیلی فوج کا غرب اردن پر دھاوا، تین فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیلی فوج کا غرب اردن پر دھاوا، تین فلسطینی شہید ہوگئے

?️

غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے غرب اردن پر دھاوا بول دیا گیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے شہر جنین پر دھاوا بول دیا، جس کے بعد فلسطینی سکیورٹی فورسز اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، فائرنگ کے تبادلے میں دو فلسطینی سیکیورٹی اور ایک شہری شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا۔

فلسطینی انٹیلی جنس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی شناخت کیپٹن تیسیر عبسہ اور لیفٹیننٹ ادھم علیوی کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں اہلکار اسرائیلی اسپیشل فورسز کے جنین شہر ہر دھاوے کے بعد ہونے والی جھڑپوں اور فائرنگ کے تبادلے میں کام آئے۔

فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے، بیان میں ایوان صدر نے ایسی کارروائیوں کے مضمرات سے خبردار کیا ہے۔

ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے فسلطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی، قاتلانہ حملے اور دیگر ظالمانہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں جن سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس واقعہ پر تادم تحریر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل غرب اردن کے مسلح فلسطینی گروپوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں کرتا رہتا ہے لیکن بہت کم ایسا ہوا ہے کہ صہیونی فوجی فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام سکیورٹی فورسز سے براہ راست بھڑے ہوں۔

مشہور خبریں۔

شہید نصراللہ اور خطے میں دوبارہ طاقت کا زور

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین

امریکی کانگریس میں بڑھتا عدم استحکام

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی  کانگریس  کے وسط مدتی انتخابات

امریکہ نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے تائیوان کا سہارا لیا ہے:چینی سفیر

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ سرد

بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

?️ 25 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا

طالبان کا بڑا بیان، کہا اشرف غنی عہدہ چھوڑ دیں تو وہ ہتھیار ڈال دیں گے

?️ 23 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے پہلی بار ہتھیار ڈالنے کے بارے میں

عبرانی میڈیا: اسرائیل کی معیشت اندر سے تباہ ہو گئی ہے

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا

ڈرامے میں زاہد احمد کی ماں کا کردار نہ نبھانے کا افسوس ہے، حبا علی خان

?️ 11 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ انہیں

سندھ میں سیلاب سے ساڑھے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، شرجیل میمن

?️ 30 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے