?️
سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کا ویٹکاف منصوبے پر جواب موصول کر لیا ہے، حماس کا کہنا ہے کہ یہ جواب فلسطینی عوام کے کسی بھی جائز مطالبے کو پورا نہیں کرتا اور صرف اسرائیلی قبضے کو مضبوط بنانے کے لیے ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ادارے رویٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی حماس رہنما کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو اسرائیل کی جانب سے اسٹیو ویٹکاف کی تجویز پر باضابطہ جواب موصول ہو چکا ہے،استیو ویتکاف مشرق وسطیٰ کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ اور اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار
حماس کے اس اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل کا جواب فلسطینی عوام کے کسی بھی جائز اور قانونی مطالبے کو پورا نہیں کرتا، یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل کا یہ جواب محض اپنے قبضے کو مضبوط بنانے کے مقصد کے تحت دیا گیا ہے۔
فلسطینی رہنما نے مزید کہا کہ حماس کی قیادت کے پاس اس وقت بھی غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئے مجوزہ معاہدے کا مکمل جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہزاروں شہری شہید ہو چکے ہیں اور انسانی بحران بدترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں:یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل حمایت
عالمی سفارت کاری میں ویٹکاف تجویز کو ایک ممکنہ راستہ سمجھا جا رہا تھا، تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جواب ان کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔


مشہور خبریں۔
امریکی انتخابات کے موقع پر سیاسی تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: جب کہ متنازعہ اور فیصلہ کن امریکی صدارتی انتخابات میں
اکتوبر
داعش کے نئے رہنما کی ترکی میں گرفتاری کی متضاد خبریں
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے ترکی کے سنیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا
مئی
وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو سونپی اہم ذمہ داری
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی
اگست
کیا شمالی کوریا کے 10 ہزار فوجی یوکرین جنگ میں شامل ہونے والے ہیں؟امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی
نومبر
امیر عبداللہیان آنکارا روانہ ہو ئے
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
جون
فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ایران کے سپرم لیڈر امام خامنہ ای نے 31 جون کو
جون
ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف
اکتوبر
پنجاب: دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور جلسے جلسوں پر پابندی برقرار
?️ 2 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144
نومبر