پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام

آرمی چیف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج ’’یوم تکبیر ‘‘منایا جا رہا ہےیوم تکبیر کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی پیغام دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا تھا۔پاکستان نے کم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا۔مسلح افواج اور قوم اس خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

قائد ن لیگ نواز شریف نے سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے اہلِ وطن، آپ کو یومِ تکبیر مبارک!۔
جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم تکبیر کی سالگرہ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ملک بھر میں عوام کے ساتھ مل کر آج 28 مئی کو یوم تکبیر کا دن قومی جذبے سے منائے ۔

یوم تکبیر کے تاریخی دن کی اہمیت ، اس مقصد کے لئے دی جانے والی قربانیوں کواجاگر کیا جائے ۔ اس فیصلے کے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر اثرات سے متعلق حقائق نوجوان نسل کو بتائے جائیں ۔ انہوں نے کہا 23 سال پہلے نوازشریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمیں غلامی قبول نہیں ۔نوازشریف کی جرات، بہادری اور قومی مفادات کی پاسبانی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے ۔

یاد رہے کہ  اس دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کاجواب پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دیا تھا۔ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

مشہور خبریں۔

نتن یاہو کی بیٹے کے لیے اعلیٰ عہدے کے لیے خفیہ کوششیں بنیں رسوائی کا سبب 

?️ 2 نومبر 2025نتن یاہو کی بیٹے کے لیے اعلیٰ عہدے کے لیے خفیہ کوششیں

فروری میں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت اور امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی

احمد سلمان رشدی؛ ایک مجرم کی زندگی کی کہانی

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی ایک کتاب "شرم” نے 1983ء میں اسلامی جمہوریہ

لبنان اور اسرائیل کے معاہدے کے پس پردہ؛ بیروت کے لیے واشنگٹن کا ٹائم بم 

?️ 29 جون 2026سچ خبریں: خوش‌آمد دیپلومیٹک مسکراہٹوں اور کیمرے کے لینز کے پیچھے، جس نے

ٹرمپ سے اختلاف کے بعد واشنگٹن کے پراسیکیوٹر کو برطرف کیے جانے کا امکان 

?️ 4 اگست 2026سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے معتبر ذرائع

پارلیمانی جمہوریت میں بحران سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، وزیر داخلہ

?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 101 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران، فواد، اسد عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے