?️
یوکرین جنگ میں امن کی کوئی ضمانت نہیں:امریکی بائب صدر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں امن کے قیام یا جنگ بندی کی کوئی ضمانت موجود نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اعتراف کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا انجام لازماً کسی پرامن حل پر منتج ہوگا اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا مذاکرات کی کوششیں جاری رکھے گا اور بعض پیش رفت بھی ہوئی ہے تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا ممکن نہیں کہ فریقین کسی حتمی امن معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ ان کے مطابق جتنا امکان کسی معاہدے کا ہے اتنا ہی امکان اس کے ناکام ہونے کا بھی موجود ہے۔
امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ دونوں فریقین کے درمیان بنیادی اختلافات بدستور برقرار ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ ڈونباس کے علاقے کا کنٹرول ہے۔ اس کے علاوہ زاپوریژیا کے ایٹمی بجلی گھر کا کنٹرول روسی نژاد افراد کی حیثیت یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہنے والے یوکرینی شہریوں کا مستقبل اور جنگ کے بعد یوکرین کی تعمیر نو جیسے معاملات بھی تاحال حل طلب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کی یف ڈونباس پر روسی کنٹرول کو ایک بڑا سکیورٹی خطرہ سمجھتا ہے لیکن جنگ جاری رہنے کی صورت میں یوکرینی فوج کے لیے اس خطے کو برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جانب سے یوکرین میں امن کے امکانات پر اب تک کا سب سے محتاط اور بدبینانہ تجزیہ ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور یوکرین کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکاف نسبتاً زیادہ پُرامید بیانات دے چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا پہلے سے کہیں زیادہ امن کے قریب ہے جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتین بارہا اپنے شرائط بیان کر چکے ہیں جن میں یوکرین کا نیٹو میں شامل نہ ہونا اور بعض سیاسی و لسانی مطالبات شامل ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی، طوبیٰ انور کا خود سے متعلق انکشاف
?️ 28 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے
جولائی
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق چئیرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت
نومبر
پاکستان کی بھارت سے فتح پر شہریوں کا جشن، ریلیاں، فوجی جوانوں پر پھول نچھاور
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بھارت سیزفائر اور فتح کے بعد مختلف
مئی
سی پیک کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 5 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ
اپریل
روس کی فوجی طاقت کو بحال کرنے میں 10 سال لگیں گے: یوکرین
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر دفاع الیگزینڈر رزنیکوف نے جمعہ کی رات
دسمبر
لاپتا افراد کمیشن بوجھ بن چکا ہے:جسٹس اطہر من اللہ
?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ جسٹس
جون
آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے۔
?️ 3 جولائی 2022فیصل آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
جولائی
امریکہ سے معاہدہ ختم، جواب دریائے سرخ میں دیا جائے گا؛انصاراللہ کا اعلان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
جون