?️
غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، پاکستانی علما
پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور ممتاز علمائے کرام نے بیت المقدس کی آزادی اور صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئےغزہ فوج نہ بھیجنے اور حماس کی مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے کے کسی بھی منصوبے کا حصہ نہ بننے کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کو ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، کراچی میں مجلس اتحاد امت منعقدہ اجتماع کی جانب سے جاری ہونے والے اختتامی بیان میں فلسطین کی بھرپور حمایت، غزہ میں امن کے بہانے بیرونی منصوبوں سے باز رہنے اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد تقی عثمانی، جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان، وفاق المدارس شیعہ کے صدر علامہ سید حافظ ریاض حسین نجفی، ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، وفاق المدارس شیعہ سندھ شاخ کے صدر علامہ سید فیاض حسین اور تحریک انصاف کے سینیٹر پیر نورالحق قادر سمیت پاکستان کے سرکردہ علمائے کرام نے شرکت کی۔
ان علماء اور مذہبی رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے خلاف ان کی جدوجہد کی حمایت کو تمام مسلمانوں کا ایمانی فریضہ قرار دیا اور مجاہدین بیت المقدس کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
علمائے کرام کا کہنا تھا کہ نام نہاد غزہ جنگ بندی منصوبے کے باوجود غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی فوجیں غزہ بھیجنے سے گریز کریں۔
انہوں نے پاکستانی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن کے بہانے فوج کو غزہ بھیجنے کے لیے بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرنا چاہیے جبکہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے کسی بھی منصوبہ حصہ بھی بننے سے گریز کیا جائے۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، پاکستان کے مذہبی رہنماؤں نے دونوں فریقوں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو اس صورتحال فائدہ اٹھانے کا موقع فرہم نہ کیا جائے۔
پاکستان کے علمائے کرام نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ افغانستان کی نگراں حکومت دہشت گردوں کو اپنے ملک کی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ھآرتض: اسرائیل کا تعلیمی بائیکاٹ آپ کی سوچ سے بھی بدتر ہے
?️ 3 جنوری 2026سچ خبرین: صہیونی اخبار ھآرتض نے دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کی
کیا ترکی کی حکمران جماعت جا رہی ہے؟
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں
جنوری
امریکہ مین انتخابی بدامنی کی وجوہات
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید زندہ ہیں یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور
ستمبر
وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان
اگست
بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے، سب میں ’را‘ ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ
?️ 1 اکتوبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا
اکتوبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائیاں تیز، مذہبی آزادی کو خطرہ لاحق
?️ 30 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض
نومبر
ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت
?️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر
جولائی
یمن کا علاقائی اور بین الاقوامی کردار
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ
جنوری