?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بھارت سیزفائر اور فتح کے بعد مختلف اضلاع میں شہری افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شہریوں نے ’فتح ریلی‘ نکالی، ریلی میں سبزہلالی پرچم اٹھائے شہریوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ فواج پاکستان نے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردیے، خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،یہ بھارت کی نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کی شکست ہے، ہماری پاک فوج نے بہادری سے فرانس،اسرائیلی اور روس کی جدید ٹیکنالوجی کو تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بارڈر سے آنے والے پاک فوج کے ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، شہریوں نے ٹینکوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پاکستان کی بھارت سے فتح پر جشن منایا گیا،شہریوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز نے بھارت کا تکبر خاک میں ملا دیا۔
پشاور میں بھی بھارت سے فتح کی خوشی میں شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، پوری قوم نے کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔


مشہور خبریں۔
آخرکار ٹرمپ نے بھی اعتراف کر لیا
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آڈیو فائل شائع کی
جون
ترکیہ سیریا میں زمینی، ہوائی اور بحری فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش میں
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذرائع نے ترکیہ کی اخبار کے ساتھ بات
مئی
جولانی کا دورہ واشنگٹن، واشنگٹن کو مشکل مسائل کا سامنا
?️ 10 نومبر 2025جولانی کا دورہ واشنگٹن، واشنگٹن کو مشکل مسائل کا سامنا ابومحمد جولانی
نومبر
جسٹس بابر ستار کا عدالتی عملے کی جانب سے سائلین سے بخشش طلب کرنے پر اظہار برہمی
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز جسٹس بابر
مارچ
شام میں امریکہ کی سربراہی میں تیس ہزار داعشی سرگرم
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ
فروری
اسرائیل میں بڑھتا ہوا معاشی زوال اور سماجی بحران
?️ 7 جنوری 2026 اسرائیل میں بڑھتا ہوا معاشی زوال اور سماجی بحران صہیونی حکومت
جنوری
پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز کی پریشان کن خرید و فروخت، ڈیفالٹ کا خطرہ تاحال مسترد
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے دیوالیہ ہونے
مئی
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
?️ 15 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہلال جرأت، نشان امتیاز
اگست