سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب میں متحدہ عرب امارات اور داعش کی پیشقدمی کو روکنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یمنی فورسز نے امارات اور داعش کے ٹھکانوں پر دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے،یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ شبوہ کے عین علاقہ میں جبکہ صوبہ مأرب کے حریب علاقہ میں امارات اور داعش دہشت گردوں کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور اس کارروائی میں دشمن فوج کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امارات اور داعش دہشت گردوں کے ایک اجلاس پر دو میزائل فائر کئے گئے جن سے دشمن کا کافی جانی نقصان ہوا ہے، یادرہے کہ اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ صوبہ شبوہ میں حالیہ دفاعی کارروائی میں 1365 اماراتی، سعودی اور داعشی مزدوروں کو ہلاک کیا گیا ہے جن میں 515 اماراتی مزدور شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یمن میں متحدہ عرب امارات کا منفی کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے تاہم اس میں اہم بات یہ ہے کہ امارات کی آڑ میں یہاں صیہونی اپنے پیر جمانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے متعدد ثبوت موجود ہیں۔