پرویز الٰہی کا یوٹرن، حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کو اپنی کابینہ کا شاندار وزیر قرار دیتے ہوئے ان کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 17 دسمبر کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے خاموش رہنے کی ہدایت پر صوبائی وزیر غصے میں آگئے تھے اور دھمکی دی تھی کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے، جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ ’استعفیٰ دینے سے آپ کو کس نے روکا ہے؟‘۔

18 دسمبر کو ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز الٰہی نے خود واضح کیا تھا کہ حسنین بہادر دریشک نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جوکہ فوری طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

اپنے نئے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’حسنین بہادر دریشک صوبائی وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے‘، ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ’رکن اسمبلی اپنی وزارت کو بہت بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’سردار حسنین بہادر دریشک میرے لیے میرے بیٹے مونس الٰہی کی طرح ہیں‘۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف بولنے پر عمران خان، فواد چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ سمیت پی ٹی آئی کی سرزنش کی تھی۔

بعدازاں دیگر پارٹی قیادت نے جنرل باجوہ کے خلاف بولنا بند کر دیا لیکن عمران خان نے سابق آرمی چیف کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

مسلم لیگ (ق) کے ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کے مٔوقف میں اب نرمی آگئی ہے، دونوں جماعتیں اب پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے اور اگلے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بحث کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے ایوان کے تمام اراکین (پی ٹی آئی کے 177 اور مسلم لیگ ق کے 10 اراکین) سے اعتماد کا ووٹ بھی لینا ہے، ان میں سے ہر ایک ووٹ اہم ہے، دونوں جماعتیں 11 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ میں گورنر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی برطرفی کا معاملہ دیکھے جانے سے قبل ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایک طرف صارفین کی طرف

شادی سے پہلے شادی نہ کرنے کا سوچتی تھی، حنا الطاف

?️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ اور میزبان حنا الطاف نے اعتراف کیا

غزہ میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کب ہوگی؟ قطر سے عرب ممالک کے لیے ٹرمپ کا اہم پیغام

?️ 26 اکتوبر 2025غزہ میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کب ہوگی؟ قطر سے عرب

فلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی سردار محمد یوسف سے ملاقات

?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبدالرحمان الہباش

الخدمت پاکستانیوں کے تعاون سے فلسطینیوں پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گی، نعیم الرحمٰن

?️ 9 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن

عراقچی: خلیج فارس میں حالات کو معمول پر لانے کا انحصار جارحین کے حملوں کو روکنے پر ہے

?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: عراقچی نے تاکید کی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں

امریکہ ایران کے ساتھ طولانی مدت تصادم سے خوفزدہ ہے: گلوبال ٹائمز

?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: چینی اخبار گلوبال ٹائمز نے لانژو یونیورسٹی کے ایک تحقیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے