افغانستان کے بارے میں اگر پاکستان کے مشوروں کا مانا جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغان بحران سے ممکنہ طور پر رونما ہونے والے مسائل کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ سے متاثرہ ملک کے بارے میں پاکستان کے مشورے کو نظر انداز کیا گیا تو دنیا کو ایک ’ناقابل تلافی نقصان‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کی بات سننی چاہیے کیونکہ ’ماضی قریب میں پاکستان کے مشوروں پر توجہ نہیں دی گئی تھی، اگر پاکستان اور وزیر اعظم کے مشورے کو سنا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی‘۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پاکستان کے لیے بہت تشویشناک ہے،ہمیں ان مسائل سے نمٹنا پڑا جب 1988 میں سوویت یونین نے افغانستان چھوڑا تھا‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگرچہ روس، چین، امریکا اور پاکستان پر مشتمل افغان تنازع کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ترکی، پاکستان، ایران اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل دوسرے گروپ کو بھی فعال ہونے کی ضرورت ہے تاکہ (بحران کو حل کرنے میں مدد) مل سکے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر دلدل میں پھنسا ہوا ہے کیونکہ امریکی اور نیٹو افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان پہلے ہی 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ ہماری معیشت اس بڑی تعداد میں مہاجرین کی دیکھ بحال کے لیے اتنی مضبوط نہیں ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جس طرح افغانستان کو ماضی میں چھوڑ دیا گیا ہے اور اگر دنیا نے وہی غلطی دہرائی تو ہمارے پاس پاکستان کی سرحد پر شدت پسند تنظیموں کا مرکز ہوگا جو ظاہر ہے کہ ہمارے لیے بہت پریشان کن ہوگا۔

فواد چوہدری نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں استحکام لانے کی پوری کوشش کر رہا ہے کیونکہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ افغانستان میں ایک جامع حکومت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تاہم وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت مہاجرین کا کوئی بحران نہیں ہے، پاکستان نے غیر ملکی شہریوں کو کابل سے نکالا ہے اور جہاں تک تارکین وطن کا تعلق ہے ہماری سرحد فی الوقت معمول کے مطابق ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’پاکستان کے پاس عدم استحکام سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی ہے کیونکہ ’ہم 1977 کا واقعہ نہیں دہرانا چاہتے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ تارکین وطن پاکستان میں داخل ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر لوگوں کی ہجرت سے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے جائیں گے، دنیا کو اس صورت حال میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

روس چین کے سامنے بونے نظر آئے:بوریل

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار اور اسپین کے سابق

‏قوم برسوں فیض حمید، جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ وزیر دفاع

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 737 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100

بلوچستان میں لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز واپس

?️ 23 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز

غزہ کی سرنگوں کی لمبائی 700 کلومیٹر سے زیادہ 

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ جنگ کے 102 دنوں کے

تل ابیب-ریاض مذاکرات کے پس پردہ حقائق؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے

یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک

ٹرمپ نے لاکھوں امریکیوں کے مالی بحران پر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی: سی این این 

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے تنوع میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے