سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلباء ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا

سندھ

?️

سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبا کو 6 ستمبر سے صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری شعبوں کے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے فیصلہ پیر کو سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، وزیر تعلیم سید سردار شاہ سمیت دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

فیصلے کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت 14لاکھ 20ہزار طلبا کو ویکسین دی جائے گی۔وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن مہم میں 2ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ویکسینیشن پہلے ضلعی سطح پر شروع کی جائے گی اور بعد میں اسے تعلقہ کی سطح تک توسیع دی جائے گی۔

اس دوران وزیر صحت نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے طلبا کی رجسٹریشن بھی یقینی بنائی جائے گی۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے سے پہلے چھ دن کے اندر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لے گی۔

20 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں مزید ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گی تاکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ ویکسین لگوا سکے۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ اسکول 23 اگست کے بجائے 30 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ بچوں کو اسکولوں میں داخلے کے لیے اپنے والدین کے ویکسینیشن کارڈ دکھانا ہوں گے لہٰذا والدین کے لیے لازم ہو گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر خود کو ویکسین لگائیں۔

بعد ازاں 23 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ جن اسکولوں نے اپنے 100 فیصد عملے کو کووڈ-19 کی ویکسین دی ہے انہیں 30 اگست سے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بچوں کو صرف اس صورت میں اسکول جانے کی اجازت دی جائے گی جب ان کے والدین ویکسین لگوا لیں گے، والدین کو نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر کے جمع کرانے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کے دوست ہی ان کے لئے محاذ کھول رہے ہیں

?️ 28 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں)  عمران خان سے کہوں گا نادان دوست ان کے لیے

اسلام آباد اجلاس میں کیا ہوا؛ مذاکرات کیوں تعطل کا شکار ہوئے؟

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:پاکستان کے دارالحکومت میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے

افغانستان میں نماز کے دوران خوفناک بم دھماکا، امام مسجد سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 14 مئی 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نماز کے دوران ایک

فلسطین کا دوریاستی حل درحقیقت اسرائیلی جارحیت کے آگے سرنڈر اور اسے تسلیم کرنے کے مترادف ہے‘ جاوید قصوری

?️ 22 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے

عراق کا قرض کتنا ہے؟

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے مالیاتی مشیر

قرارداد 2803 کے بارے میں چند نکات غزہ کے لیے امریکی منصوبہ کیوں ناکام ہوا

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی غزہ پر امریکی قرارداد عملاً

عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر

?️ 22 مئی 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

اقوام متحدہ: سوڈان ایک پراکسی جنگ میں مصروف ہے

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے