?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرپول نے حکومت پاکستان کی سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما مونس الٰہی کی منی لانڈرنگ اور قتل کے مقدمات میں حوالگی کی درخواست کو ‘شواہد کی کمی’ کے باعث مسترد کر دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی تقریباً 3 سال سے اسپین میں مقیم ہیں، جس کی وجہ عمران خان کی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف کارروائی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی انٹرپول کے سامنے اس حوالگی کی درخواست پر سرگرمی سے کام کر رہے تھے، اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ دو سال کے دوران منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات سے متعلق مبینہ شواہد فراہم کیے تھے۔
پاکستان حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انٹرپول نے کہا کہ ’انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ آج کے دن تک مونس الٰہی انٹرپول نوٹس یا ڈفیوزن کے تحت نہیں ہیں۔
منی لانڈرنگ، قتل اور دیگر کیسز میں شواہد کی کمی
ایف آئی اے کے ایک ذرائع نے بتایا کہ انٹرپول نے مونس کے خلاف تحقیقات شواہد کی کمی کے باعث ختم کر دی ہیں۔
اگرچہ ایف آئی اے تقریباً 2 سال سے اس کے پیچھے تھی، لیکن لگتا ہے کہ انٹرپول نے اس موقف کو تسلیم نہیں کیا کیوں کہ زیادہ تر کیسز سیاسی نوعیت کے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گجرات پولیس نے مونس الٰہی کو ایک قتل کے کیس میں ملوث کیا، جسے حکومت نے انٹرپول کے سامنے اپنی درخواست میں پیش کیا تھا، تاہم مقامی عدالت نے کیس جعلی ثابت ہونے پر گرفتاری کے وارنٹ اور پروکلیمیشن واپس لے لیے تھے، جس سے مونس کو حکومت کے کمزور موقف کو بے نقاب کرنے میں مدد ملی۔
مونس کے وکیل عامر راون نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ انٹرپول نے اپنے مکمل فیکٹ فائنڈنگ جائزے کے بعد ان کے مؤکل کو پی ایم ایل-ن کی حکومت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے بری کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرپول کی کلین چٹ سے ثابت ہو گیا کہ قتل، منی لانڈرنگ، فراڈ اور کرپشن سمیت تمام الزامات مونس کے خلاف سیاسی نوعیت کے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الٰہی خاندان عمران خان کے وفادار رہنے کی وجہ سے ہدف بنے۔
وکیل نے کہا کہ مونس الٰہی کو جعلی مقدمات کے ذریعے ہدف بنانے پر پاکستانی حکام سے معافی ملنی چاہیے، الٰہی خاندان پی ایم ایل-ن کی حکومت کے بعد مسلسل ہدف بنتا رہا ہے۔
وکیل نے کہا کہ مونس پی ایم ایل-ن کے دور حکومت، خاص طور پر محسن نقوی اور پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پر شدید تنقید کرتے رہے، جس کی وجہ سے وہ ہدف بن گئے، حکمران پارٹی کی جانب سے جعلی مقدمات، گرفتاریوں اور دباؤ کے اقدامات اپوزیشن کے خلاف ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے خطرات کتنے سنگین ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان قادریار تیوانہ نے اس بارے میں ’ڈان‘ کے سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں صحافیوں پر تشدد اور حملوں کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021پیرس (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی
اپریل
کراچی: پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد
?️ 13 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی
نومبر
مون سون بارشوں کا ممکنہ آٹھواں سپیل، مریم نواز کا پیشگی انتظامات کا حکم
?️ 22 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) مون سون بارشوں کا ممکنہ آٹھواں سپیل، وزیراعلی مریم
اگست
ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے
?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں: تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت خانے نے لندن
اپریل
عدالت نے رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
?️ 14 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء
اکتوبر
امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی
?️ 4 فروری 2026امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی امریکی افریقہ کمانڈ
فروری
وزیر خزانہ کو سینیٹر منتخب کرانے کا حکومتی منصوبہ
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کو پنجاب
ستمبر
شہید قاسم سلیمانی آج بھی امریکہ اور اسرائیل کے تعاقب میں
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ٹرمپ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ نیتن
جنوری