?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) رپورٹ کے مطابق عدالت نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کی جب کہ درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی لیکن جسٹس منیب اختر نے ریماکس دیے کہ عدالت ازخود نوٹس لے کرسماعت جاری رکھے گی یہاں تک کہ اگر کمرہ عدالت خالی ہو گا تب بھی، اس میں صحافیوں کے بنیادی حقوق شامل ہیں ، سپریم کورٹ ہر ریاستی عہدیدار کو نوٹس دے گی تاکہ انہیں احساس دلایا جائے کہ عدالت جائرہ لے رہی ہے اور ان میں سے ہر ایک سے انکوائری کرے گی کہ اظہار رائے اور پریس کی آزادی کو یقینی بنانے کا آئینی فرض کیوں پورا نہیں کیا جا رہا۔
قومی روزنامہ ڈان کے مطابق اس دوران جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریماکس دیے کہ ججوں کی طرح صحافیوں پر بھی لازم ہے کہ وہ سیاست میں ملوث نہ ہوں اور اپنے پیشے کو شائستگی اور اخلاقیات کے ساتھ جاری رکھیں۔
قبل ازیں سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ، متاثرین کو قیامت کے دن انصاف ملے گا جنہوں نے ان پر ظلم کیے اور جب ظالموں کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے سزا ملے گی ، میں درخواست واپس لے رہا ہوں کیوں کہ 20 سے 26 اگست تک گزشتہ ہفتے کے واقعات ملک کی عدالتی تاریخ میں افسوسناک تھے۔
ادھر سینئر صحافی عامر میر نے اپنی درخواست میں لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں انصاف نہیں ملے گا کیوں کہ ’پوشیدہ‘ عناصر جو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دھمکانے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں، وہ ایف آئی اے سے زیادہ طاقتور ہیں جنہوں نے انہیں اغوا اور گرفتار کیا اور انہیں دو برس سے ہراساں کررہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے ریماکس دے کہ یہ غیر ضروری ہے کہ درخواست گزاروں نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے کیونکہ چیف جسٹس کی جانب سے معاملے کو طلب کیے جانے کے بعد عدالت نے صورتحال کا نوٹس لیا ، عدالت درخواست گزاروں کے بیان کا خیر مقدم کرے گی اور اگر وہ موقف پیش نہیں کرتے تو عدالت ریاستی عہدیداروں سے جواب طلب کرے گی کہ آئین کے تحت شہریوں اور صحافیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں کی جا رہی ہے ، اگر درخواست دہندگان کارروائی کے ساتھ منسلک نہیں ہونا چاہتے تو یہ ان کی پسند ہے کیونکہ یہ ایک آزاد ملک ہے اور انہیں عدالت سے رجوع کرنے یا نہ کرنے کی آزادی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے ایجنسی ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل کو آئندہ سماعت 15 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیے ، اس کے علاوہ عدالتی دفتر کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق اسی طرح کے کیس میں کارروائی کی مکمل رپورٹ اور درخواست کی ایک کاپی جو ہائی کورٹ زیر سماعت ہے، اسے حاصل کی جائے۔
اسی طرح عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے آزادی صحافت سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرنے اور پی اے ایس کے صدر امجد بھٹی سے کہا کہ وہ صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مخصوص کیسز کے ساتھ مکمل فہرست پیش کریں ، کیس کی دوبارہ سماعت 15 ستمبر کو ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بالی ووڈ پر حکمرانی کے 30سال مکمل ہونے پر کنگ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا
?️ 25 جون 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ کے فلم انڈسٹری پر حکمرانی کے
جون
فلسطینیوں کا یہودی کالونی پر حملہ، دو فوجیوں سمیت تین افراد جہنم واصل ہوگئے
?️ 19 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب
مئی
پنجاب میں کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی: وزیر اعلی پنجاب
?️ 21 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام
جون
بن گوئر نے دی فلسطینیوں کے قتل عام کی دھمکی
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوئر نے
جون
تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے
نومبر
’حیران کن تشبیہات‘: نگران وزیراعظم کاکڑ کے پاک-چین تعلقات کے امریکا-اسرائیل موازنے پر تنقید
?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے اقوام
ستمبر
عمان کی جانب سے ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کی تاریخ اور مقام کی تصدیق
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب
فروری
اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بحریہ ٹاؤن سے وابستہ کمپنی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی
مارچ