?️
سچ خبریںفلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قابض صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسیر یا شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے نئے اعدادوشمار شائع کیے گئے ہیں۔
فلسطینی یوم اطفال کے موقع پر جو کہ ہر سال 5 اپریل کو منایا جاتا ہے، فلسطینی قیدیوں کی نگراں تنظیم نے آج اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے سنہ 2015 سے لے کر اب تک 9000 سے زائد اور ستمبر میں 2000 ہونے والے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے 19000 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے کچھ بچوں کی عمریں 10 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی نگراں تنظیم کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فروری 2022 کے آخر تک صیہونی حکومت کی مقبوضہ جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً 4400 تک پہنچ گئی ہے جن میں 160 بچے ہیں کیونکہ یہ لوگ ابھی تک حراست میں ہیں، یاد رہے کہ گرفتاری کے دوران ان بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے علاوہ انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنے سمیت اپنے بچپن سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی نگراں تنظیم نے کہا کہ کم سن بچوں کی شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کو صہیونی تفتیش کاروں نے کسی نہ کسی شکل میں جسمانی یا نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جو بین الاقوامی قوانین، معاہدوں اور بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشنز کی صریح خلاف ورزی ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں انسانی بحران بچنے کے لئے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے
?️ 24 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے
نومبر
طالبان کے ساتھ صلح کرنے اور طاقت کی شراکت کے لیے تیار ہیں: افغان وزیر خارجہ
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:افغان وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر
اگست
شام میں النصرہ فرنٹ کے 45 دہشت گرد ہلاک
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی فضائیہ نے شمالی شام کے صوبہ ادلب میں النصرہ دہشت
ستمبر
کراچی: منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں منگھو پیر کے علاقے گلشن توحید میں
اکتوبر
پہلگام حملے کی تحقیقات میں نیا انکشاف
?️ 24 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی
جون
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون حملے پر ردعمل ظاہر کیا
?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:امتحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمنی
اکتوبر
پنجاب میں مزید 14 دن کا لاک ڈاون لگا دیا گیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی پنجاب برائے کورونا
مئی
تل ابیب نے خود مختار تنظیم کی سکیورٹی فورسز کو دھمکی دی
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس
ستمبر