?️
راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان نائیجل کیسی نے ملاقات کی، جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان عالمی و علاقائی سطح کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نائیجل کیسی نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا، اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
بنوں میں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، 5 اہلکار زخمی
?️ 2 ستمبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے ایف سی
ستمبر
’بحران بڑھتا جا رہا ہے‘ خواجہ سعد رفیق کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ
?️ 18 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے قومی
فروری
نیتن یاہو کے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کا نیا انداز
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قسام بٹالینز کے عسکری اطلاعاتی مرکز نے ایک کارٹون شائع
جولائی
مزاحمتی قوت کو غیر مسلح کرنے کا وعدہ کبھی پورا نہیں ہو گا: لبنانی نمائندہ
?️ 9 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت کے دھڑے کے
مئی
برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کے اعلان پر ایرانی سفارت خانے کا ردعمل
?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں: لندن میں تعینات ایران کے سفارت خانے نے ایک بیان
ستمبر
کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی
جون
راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ضلع 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم
?️ 10 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر
مارچ
ٹرمپ سے امریکی عوام نا مطمئن، وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بمنظوری امریکی سروے کے مطابق انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل
ستمبر