?️
راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان نائیجل کیسی نے ملاقات کی، جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان عالمی و علاقائی سطح کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نائیجل کیسی نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا، اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
رفح پر حملے کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ غزہ کی
مئی
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لیئے بڑا صدمہ
?️ 4 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) دو دن قبل مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید
ستمبر
دشمنوں کی کسی بھی شرارت کا ماضی سے کہیں زیادہ کوبندہ جواب دیا جائے گا : عراقچی
?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران میں
اکتوبر
کوئی بھی حزب اللہ کو غیر مسلح نہیں کر سکتا:حزب اللہ کے اعلی عہدیدار
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:حزب اللہ کے سیاسی کونسل کے نائب محمود قماطی نے کہا
اپریل
ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے، تین دنوں میں سات کسٹم اہکار ہلاک
?️ 21 اپریل 2024 ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ
اپریل
برطانوی وزیر اعظم کا یورپ کے قریب تر ہونے کی ضرورت پر زور
?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم امیدوار ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں
اکتوبر
لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن: اسرائیل آگ کی آڑ میں مذاکرات کا خواہاں ہے
?️ 28 مارچ 2026 سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مزاحمت پارلیمانی گروپ کے رکن
مارچ
یمن کے شہر صعدہ میں غزہ کی حمایت میں زبردست عوامی مارچ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں صعدہ
مئی