🗓️
سچ خبریں: فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز نے ملکی حکام کو 2024 کے پیرس اولمپکس کے افتتاحی منصوبوں کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
رشیا ٹوڈے چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز نے ملکی حکام سے گہرے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیرس میں 2024 کے اولمپک گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب کو منسوخ کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی پیرس اولمپکس کے بارے میں کیوں تشویش میں مبتلا ہیں؟
یورپ 1ریڈیو چینل نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فارن سکیورٹی نے اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دائرہ کار کے بارے میں بہت تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس تنظیم کے مطابق، ممکنہ دہشت گردی کی سازشوں کی وجہ سے اس تقریب کو متعدد سکیورٹی خطرات لاحق ہیں، ایک فرانسیسی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے اس میڈیا نے لکھا کہ ہمیں پلان بی پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
پچھلے سال دسمبر میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پہلی بار افتتاحی تقریب کے دوران پلان بی کے وجود کا ذکر کیا، اگرچہ ابھی تک اس پلان نمبر 2 کی تفصیلات کا تعین نہیں کیا گیا ہے، فرانسیسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس پلان میں اسٹیڈیموں کی گنجائش کو کم کرنے سے لے کر Seine دریا پر کھیلوں کے قافلوں کی پریڈ منسوخ کرنے اور اسے بند ہال میں منتقل کرنے تک کچھ بھی شامل ہو سکتا ہے۔
اس ریڈیو کے مطابق، باخبر ذرائع کے حوالے سے، فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز ماسکو کے مضافات میں کروکس تھیٹر پر حالیہ مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد سکیورٹی خطرات کی سطح کا جائزہ لینے پر مجبور ہوگئیں، ماسکو میں ہونے والے اس واقعے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے۔
انٹیلی جنس ذرائع نے اس میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران وسطی ایشیائی ممالک کے شہریوں کے درمیان بہت سی نقل و حرکت ہوئی ہے اور ہم ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق، ترکمانستان، قرقیزستان اور قزاقستان کے شہریوں کے ساتھ ساتھ انتہا پسندوں کی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ اولمپکس کے دوران دہشت گردانہ حملے کی ممکنہ سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: فرانسیسی صدر اولمپک گیمز کو یوکرین جنگ سے کیسے جوڑ رہے ہیں؟
اس سال کے سمر اولمپک گیمز پیرس میں 26 جولائی سے 11 اگست تک منعقد ہوں گے، ان کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح 26 جولائی کو دریائے سین پر ایک شاندار تقریب میں کشتیوں پر کھلاڑیوں کی پریڈ اور دریا کے کنارے ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں ہونا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع
🗓️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ،
مارچ
سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری
🗓️ 3 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) سینیٹ (ایوان بالا) کی 37 نشستوں پر انتخاب
مارچ
بتدریج جنگ بندی، غزہ کے لیے امریکہ کا نیا اقدام
🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیل ہیوم نےاخبار کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ
اپریل
غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں
جون
امریکہ خیالی دشمن بنانا بند کرے: چین
🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ واشنگٹن
جنوری
ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے امریکہ کا سعودی عرب سے رابطہ
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے اس خوف سے کہ یوکرائن کا بحران تیل
فروری
15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی: واٹس ایپ انتظامیہ
🗓️ 8 مئی 2021نیو یارک ( سچ خبریں) دنیا کی مشہور معروف میسجنگ اور ڈیٹا
مئی
صیہونی ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکہ
🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:مقامی ذرائع نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع صیہونی ڈیمونا ایٹمی
اپریل