?️
سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں کا مارچ کرتے ہوئے فلسطین کی بھرپور حمایت کی اور غزہ میں قابضین کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق کہ صنعاء کے السبعین اسکوائر پر فلسطین کی حمایت میں لاکھوں افراد کا انسانی طوفان دیکھا گیا اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ غزہ صیہونی حکومت کے خلاف تنہا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اسرائیل کے خلاف یمن کی کاروائیوں کا جواب کیوں نہیں دے رہا؟
مارچ کرنے والوں نے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی خاموشی کے سائے میں یمن اور فلسطین کے جھنڈے اور غزہ میں صہیونی امریکی قتل عام کی مذمت کرنے والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے غزہ کی حمایت میں نعرے بھی لگائے،مارچ کرنے والوں نے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کی مذموم تکون کے خلاف فلسطین کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کی حمایت کی اور قتل عام کے 6 ماہ بعد فلسطین کے تئیں عرب دنیا کے مؤقف پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
نیز مارچ کرنے والوں نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کے مؤقف کو سخت ناپسند کیا اور واشنگٹن کو فلسطینی قوم کے قتل میں شراکت دار قرار دیا۔
صنعاء کے ساتھ ہی یمن کی انصار اللہ کے زیر کنٹرول دیگر علاقوں میں بھی فلسطین کی حمایت میں مارچ کیا گیا۔
مارچ کے بیان میں یمنیوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کے سامنے خاموشی کے بارے میں خبردار کیا اور اس حکومت کے جرائم کے تسلسل کو اس کے زوال کا سبب قرار دیا۔
اس بیان میں امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ اور انگلستان سے کہتے ہیں کہ قوموں کو تنگ کرنے اور انہیں ڈرانے کا وقت گزر چکا ہے۔
مزید پڑھیں: یمن پر امریکی حملوں کا کیا نتیجہ ہوگا؟ امریکی تھنک ٹینک کی زبانی
مارچ کے شرکاء نے غزہ اور مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطینی قوم کی مدد کرنے اور امریکی و اسرائیلی سامان اور ان کی معاون کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
ریٹرننگ افسر کے نتائج کو چیلنج کرنے کا وقت صرف ۳ روز ہے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو
مارچ
پی آئی اے کی دوسری پرواز کابل پہنچ گئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد کابل
اگست
سائبر ماہرین نے آئی فون صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کر دیا
?️ 25 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین نے آئی فون
اپریل
جیلیں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھر گئیں، گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدی ہونے کا انکشاف
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 152
جنوری
یکے بعد دیگرے صہیونی فوج کی رسوائی منظر عام پر
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر صہیونی
جنوری
وزیر اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کی ہے
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان
مئی
خطہ میں جنگ کو بڑھاوا دینے میں اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کی ملی بھگت کے ہوشربا حقائق
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانیہ کی سابقہ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربین نے
ستمبر
آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ وزیراعظم نے آئین کے مطابق کرنا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 3 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
اکتوبر