?️
برلن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین نے آئی فون استعمال کرنے والوں کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا۔ماہرین نے بتایا ہے کہ ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچر کو استعمال کر کے ہیکرز کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی یونیورسٹی ’ٹیک نیشے‘ کے ماہرین نے آئی فون میں موجود سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچر کو استعمال کر کے ہیکرز کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کو آسان بنانے والے آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے ہیکرز وائی فائی سے منسلک ڈایوائس کو آسان ہدف بناسکتے ہیں۔سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ فیچر میں خامی کی وجہ سے ہیکرز کو صرف فزیکل پراکسیمٹی کی ضرورت پیش آتی ہے، جس کی مدد سے وہ آئی فون سمیت ایپل کے لیب ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز کو بھی ہیک کر کے صارف کا فون نمبر، ای میل سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین نے جہاں اس خامی کی نشاندہی کی وہیں صارفین کو ہیکرز سے بچنے کا راستہ بھی بتایا۔ سائبر ماہرین نے صارفین کو ہیکرز سے بچنے کے لیے ’پرائیوٹ ڈراپ‘ استعمال کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہے، ماہرین نے بتایا کہ تقریباً تمام ہی صارفین ایئرڈراپ فیچر استعمال کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی عراق میں ترک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع قندیل کے پہاڑی علاقے میں ترک ہیلی
جنوری
آل سعود۔گستاخ اسلام۔ پاکستان میں ٹرینڈ
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:سائبر اسپیس کے صارفین نے سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات کے
دسمبر
سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں:ہیومن رائٹس واچ
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی عالمی تنظمی ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب
جنوری
9 ہزار داعشیوں کا شام کی جیلوں میں ہونا خطرے کی گھنٹی:عراقی عہدیدار
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:عراق کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نے شام میں
فروری
ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اگست
غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد متحدہ عرب امارات کا چہرہ سامنے آیا
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار کے تجزیہ کار مائیکل ہراری نے
اکتوبر
اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے: فواد چوہدری
?️ 16 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن پر سخت تنقید
جنوری
صیہونی فوج کا لبنان سے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں: صہیونی ذرائع ابلاغ
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کی
جون