پورا امارات ہماری زد میں،آنے والے حملے سعودیوں کے لیے دردناک ہوں گے:انصاراللہ

انصار اللہ

?️

سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کا جاری رہنا امریکہ اور برطانیہ کے لیے خطرناک ہے،
یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے المیادین چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطرے میں ہوں گے تو جنگ بندی امریکہ اور برطانیہ کے حق میں ہوگی۔

انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے یمنی فوج کی حالیہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہمارے آپریشن کو ‘محاصرہ توڑنا’ کہا گیا ہے، محمد البخیتی نے مزید کہا کہ یمن اپنی زراعت میں ڈیزل ایندھن پر انحصار کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اتحاد جانتا ہے کہ ان پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کو روکنا یمن میں زندگی کو روکنا ہے۔

انصار اللہ کے سینئر رکن نے یہ بھی کہا کہ صنعا کے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانےکے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور یہ آپریشن جاری رہے گا، محمد البخیتی نے کہا کہ "ہم ان کی تیل کی تنصیبات کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں او راس کے لیے یمنی فوج کے پاس بڑی مقدار میں بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرونز موجود ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

نسلی امتیاز ملک کے لئے ایک بڑی مشکل

?️ 30 جون 2023سچ خبریں:مون ماؤتھ یونیورسٹی کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ

ہم فلسطینی قیدیوں کی حوالگی میں تاخیر کریں گے: اسرائیل

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ نیتن یاہو

غزہ پٹی میں 6 ہزار افراد لاپتہ، اندازے کے مطابق تعداد میں مزید اضافہ متوقع

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطین میں لاپتہ افراد کے حوالے سے کام کرنے والے مرکز

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، وزیر اعظم تین ناموں میں سے ایک کو منظوری دیں گے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی

امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کی ٹک ٹاک کی درخواست بھی مسترد

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کے لیے وقت

جہاد اسلامی دہشت گردی کے چیلنج سے کیسے چھٹکارا پا سکتی ہے؟

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:جاسوسوں کی موجودگی اور صہیونیوں کو اس طریقے سے حاصل ہونے

عراقی انٹیلی جنس چیف کے شام کے دورے کے پس پردہ پیغامات

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی سے عراق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے