مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مجھے امید ہے حالات بہتر ہوں گے، پرویز الٰہی

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مجھے امید ہے حالات بہتر ہوں گے،ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور ملکی حالات بہتر ہوں گے، پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔

مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے لیکن اس کا تاحال جواب یا پیشرفت سامنے نہیں آئی اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سے سوال پوچھا کہ صدر کو تبدیل کئے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔

27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ جس پرپرویزالٰہی نے جواب دیا کہ  اچھا یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔

دوسری جانب راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں جج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ چوہدری پرویزالٰہی کی پیشی کے موقع پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی تھی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج نے پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا تھاکہ پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ محمد خان بھٹی بھی بیمارتھے۔ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔بعدازاں عدالت نے دونوں نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی تھی

مشہور خبریں۔

مذاکرات یا ناکہ بندی؛ ٹرمپ کی حکمتِ عملی میں تضاد

?️ 11 نومبر 2026سچ خبریں: ٹرمپ مذاکرات کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن پالیسی میں

ایران کی دھمکیوں کے بعد آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کی آمدورفت میں کمی 

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ دو

آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور

اپوزیشن غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن،او آئی سی کانفرنس کے خلاف بیان دے دیا

?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا سے گفتگو میں بلاول زرداری کا کہنا تھاکہ

کیا امریکہ یوکرین کی جنگ ختم کر سکتا ہے ؟

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کیا دبئی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ نہیں رہ گیا؟ ؛سرمایہ کاری کے ماہر کی رائے

?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:سرمایہ کاری کے معروف تجزیہ کار ڈین پوپسکو نے 56 سالہ

کورونا: ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 144 اموات

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا

?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین شدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے